اتائیت کیخلاف موثر أگاہی مہم کی ضرورت،حکومت کے دست و بازو بنیں گے: ڈاکٹر محمد اکمل مدنی
ملتان(صفدربخاری سے) پرائیوٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے چئیرمین ڈاکٹر محمد اکمل مدنی،صدر ڈاکٹر ڈاکٹر عرفان پراچہ اور سینئر نائب صدر ڈاکٹر اسماعیل بشیر کی قیادت میں گزشتہ روز پی ایم اے کی نومنتخب قیادت پروفیسر ڈاکٹر مسعود ہراج،پروفیسر ڈاکٹر شاہد راؤ اور پروفیسر ڈاکٹر سہیل ارشد اور اُن کی کابینہ کونشتر ہسپتا ل ہو نیو رسٹی جا ر کرپھولوں کے ہا ر پہنائے کیک کا ٹ اورمبارک باد دی،پی ڈی اے اور پی ایم کے عہدیداران نے اتائیت کے خاتمے اور ڈاکٹرز کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے مل کر آگے بڑھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔ اس مو قع پر چئیرمین پی ڈی اے ڈاکٹر محمد اکمل مدنی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اتائیت کے خلاف حکومت کے دست و بازو بنیں گے کیونکہ نان کوالیفائیڈ ڈاکٹرز انسانی جانوں کے ساتھ کھلواڑ کرتے ہوئے شعبہ صحت کی بدنامی کا باعث بنے ہوئے ہیں ان کے خاتمے کیلئے ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ پرائیوٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلا تفریق تمام ڈاکٹروں کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے اس حوالے سے کسی بھی قسم کوئی تفریق روا نہیں رکھی جارہی کیونکہ جب تک ہم لوگ متحد نہیں ہوں گے تب تک مسائل و پریشانیوں کا خاتمہ بھی ممکن نہیں ہوپائے گا۔صدر پی ڈی اے ڈاکٹر عرفان پراچہ اور سینئر نائب صدر ڈاکٹر اسماعیل بشیر نے کہا کہ دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کرنے والے ڈاکٹرز بھی اسی معاشرے کا حصہ ہیں حکومت کو چاہیے کہ وہ ان کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات اٹھائے تاکہ ان میں جو احساس محرومی ہے وہ ختم ہوسکے۔پی ایم اے نومنتخب پروفیسر ڈاکٹر مسعود ہراج،پروفیسر ڈاکٹر شاہد راء اور پروفیسر ڈاکٹر سہیل بشیر نے کہا کہ ہم پرائیوٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کے مشکور ہیں کہ انہوں نے ہمیں مشترکہ مسائل کے حل کی ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی،اس میں کوئی شک نہیں جب تک ہم لوگ ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوکر أگے نہیں بڑھیں تب تک ہمیں اسی طرح گونا گوں مسائل کا سامنا رہے گا۔اس موقع پر ڈاکٹر عزیز پراچہ،ڈاکٹر محمد اسحاق،ڈاکٹر مجاہد اقبال،ڈاکٹر انیق مجاہد،ڈاکٹر ہمایوں شہزاد،ڈاکٹر عفت بچہ،ڈاکٹر عبدالسمیع،ڈاکٹر عدیل طارق،ڈاکٹر عمران قیصرانی،ڈاکٹر نصرت بزدار،ڈاکٹر مطلوب مغل،ڈاکٹر فیصل ظفر،ڈاکٹر اشفاق صدیقی،ڈاکٹر عظمی شاہین،ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر،ڈاکٹر شہزاد ملانہ اور ڈاکٹر چوہدری عتیق موجود تھے۔







































Visit Today : 427
Visit Yesterday : 485
This Month : 13144
This Year : 60980
Total Visit : 165968
Hits Today : 3127
Total Hits : 843268
Who's Online : 7




















