ملتان (صفدربخاری سے) ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے ملتان کے اے ای ٹی او محمد علیم اختر اور انسپکٹر سید محمد رضا شاہ سمیت صوبہ بھر کے 44 انسپکٹرز کو پرموٹ کرکے ای ٹی اوز کے آرڈر جاری کردیئے ہیں ڈی جی آفس سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ترقی پانے والے جنوبی پنجاب کے افسران میں لیہ سے حافظ افتخار علی، راجن پور سے محمد طارق جاوید، مظفرگڑھ سے اعجاز احمد ملہی، لودھراں سے سید محمد رضا شاہ، بہاولپور سے محمد شہباز اور ملتان سے محمد علیم اختر شامل ہیں اس حوالے سے ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان ڈویژن افتخار احمد بھلی اور دیگر افسران کی جانب سے ترقی پانے والے محمد علیم اختر اور سید محمد رضا شاہ کو مبارکباد دینے کے ساتھ پھول بھی پیش کیئے گئے اس موقع پر ڈائریکٹر ایکسائز افتخار احمد بھلی نے کہا کہ ترقی پانے والے افسران ادارے کے لیئے مزید محنت و جانفشانی سے محکمانہ امور نمٹانے کی ہرممکن کوشش و تمام صلاحیتیں بروے کار لائیں گے اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر خالد حسین قصوری اور ای ٹی او شیخ عارف بھی موجود تھے