نیشنل رورل سپورٹ پروگرام ، این آر ایس پی رورل سپورٹ نیٹ ورک آر ایس پی این اور برطانوی ترقیاتی ادارہ ایف سی ڈی او کے زیر اہتمام ملتان میں چار روزہ اساتذہ تربیتی ورکشاپ
ملتان: نیشنل رورل سپورٹ پروگرام این آر ایس پی رورل سپورٹ نیٹ ورک آر ایس پی این اور برطانوی ترقیاتی ادارہ ایف سی ڈی او کے زیر اہتمام چار روزہ اساتذہ کے لیے تربیتی ورکشاپ بعنوان امپر و ینگ لرنینگ آؤٹ کم کا انعقاد ملتان میں کیا گیا،تربیتی ورک شاپ میں پنجاب کے مختلف اضلاع سے 15 طبیعت کاروں نے حصہ لیا،تربیتی ورکشاپ میں سہولت کاری کے فرائض ماسٹر ٹرینرز میڈم حنا سلمان اور سلطان محمود نے ادا کیے، تربیتی ورکشاپ کے ابتدائی سیشن کا اغاز کرتے ہوئے این آر ایس پی کے پروجیکٹ کے کوآرڈینیٹر نعمان نصیر نے کہا کہ پاکستان ایجوکیشن اسٹیسٹک ملک پی ای ایس کی 22 ۔2021 کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 26.2ملین بچے سکول نہیں جاتے ،پنجاب میں 10.11ملین بچوں کے ساتھ سب سے اوپر ہے ،اس کے بعد 7 ملین سندھ، 3.7 ملین کے پی کے اور 3.1 ملین بلوچستان میں بچے سکولوں سے باہر ہیں،وجوبات میں بڑی وجہ غربت سہولتوں کی کمی تو ہے مگر اسکے ساتھ ساتھ قدرتی آفات جیسے سیلاب نے بھی جنوبی پنجاب اور سندھ میں بچوں کے لیے تعلیم کے دروازے بند کر دیئے ہیں ،ایسی صورتحال میں این آر ایس پی جنوبی پنجاب اور سندھ میں Bringing Children Back to school کے نام سے ایک پروگرام کا آغاز کر چکی ہے جس کے تحت 300 سے زائد سیلاب سے تباہ شدہ سکولوں کی عمارتوں کی مرمت چار دیواری کا قیام، بیت الخلا کا قیام، پانی کی دستیابی کے ساتھ ساتھ استاتذہ کرام کی تربیت کا انتظام کر رہی ہے،تاکہ 30,600سے زائد طلباء معیاری تعلیم حاصل کر سکیں،تربیتی ورکشاپ میں سہولت کاری کی طرف سے شرکاء کو ملٹی گریڈ ایجوکیشن مربوط نصاب پڑھنے لکھنے کی مہارتیں،بچوں میں ذہنی ،سماجی اور جذباتی دباؤ کو سمجھنا اور میری حفاظت جیسے موضوعات پر تربیت فراہم کی گئی،تربیتی ورکشاپ میں آر ایس پی این کی طرف سے وقار رحمان،نویدہ منصور اور این آر ایس پی ڈسٹرکٹ منیجر احمد فراز،مرزا اعجاز احمد ،ارسلان خادم ،نعیم رضا،ظل احمد نے خصوصی طور پر شرکت کی،اور تربیتی ورکشاپ کے شرکاء کے جذبے کو سہرایا کہ مستقبل میں یہ تربیت کے عمل کو اگے استازہ کرام تک پہنچائیں گے تاکہ تعلیم نظام میں بہتری لائی جا سکے۔







































Visit Today : 427
Visit Yesterday : 485
This Month : 13144
This Year : 60980
Total Visit : 165968
Hits Today : 3130
Total Hits : 843271
Who's Online : 7




















