اوگرا کی جانب سے گیس 25.8 فیصد مہنگی کرنا غریب قوم کامعاشی قتل ہے، اضافہ واپس لیا جائے: جمعیت علماء اسلام ملتان
ملتان : جمعیت علماء اسلام ملتان کے ضلعی امیر مفتی عامر محمود،جنرل سیکریٹری نور خان ہانس ایڈوکیٹ،ضلع ناظم اطلاعات رانا محمد سعید نے کہا ہے کہ اوگرا کی جانب سے گیس 25.8 فیصد مہنگی کرنا غریب قوم پر مزید معاشی قتل کے مترادف ہے اضافہ واپس لیا جائے پہلے ہی غریب عوام بڑھتی ہوئی مہنگائی اور معاشی بدحالی کی وجہ سے شدید پریشانی سے دوچار ہے ایک طرف اراکین صوبائی اسمبلی اور وزراء کی تنخواہوں میں پانچ لاکھ تک اضافہ کیا جا رہا ہے تو دوسری جانب غریب عوام کی زندگی مزید تنگ کی جا رہی ہے جو پہلے ہی بمشکل گزر اوقات کر رہے ہیں اور فاقوں کی سی صورتحال میں زندگی بسر کر رہے ہیں پٹرول مصنوعات،بجلی اور اشیائے خوردونوش و نوش و صرف کی قیمتوں میں ہو شربا اضافے نے کروڑوں غریب عوام کی زندگی اجیرن کر کے رکھ دیا ہے جو خط غربت سے نیچے کی زندگی بسر کر رہے ہیں لیکن ان کی خوشحالی کے لیے عملی معنوں میں اقدامات زیرو ہیں صوبائی حکومت پنجاب نہ صرف گیس کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے بلکہ غریب عوام کو ریلیف دینے کے لیے حقیقی معنوں میں اقدامات کو یقینی بنائے جبکہ جے یو ائی ملتان کی ضلعی مجلس عاملہ امراء،نظماء کا اہم اجلاس کل 20 دسمبر مدرسہ جلال باقری نزد باغ لانگے خان میں منعقد ہوگا ۔







































Visit Today : 427
Visit Yesterday : 485
This Month : 13144
This Year : 60980
Total Visit : 165968
Hits Today : 3148
Total Hits : 843289
Who's Online : 6




















