بریٹن انٹرنیشنل سکول سسٹم کے زیر اہتمام ملتان آرٹ کونسل میں سالانہ تقریبات تقسیم انعامات:ایڈیشنل سیشن جج سعد سلمان خان مہمان خصوصی تھے
ملتان (صفدربخاری سے) ایڈیشنل سیکرٹری ہا ئیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ساؤتھ پنجاب ملک عطاء الحق نے کہا ہے کہ مثبت سرگرمیوں کی وجہ سے طلبہ کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا ہوتا ہے حکومت ایسے اقدامات کو سراہتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بریٹن انٹرنیشنل سکول سسٹم کے زیر اہتمام ملتان آرٹ کونسل میں 25ویں اور 26 ویں 14روزہ سالانہ تقریبات تقسیم انعامات کے سلسلے میں 6th تا 10th پوزیشن ہولڈرز الاول اور المصور کیمپس کے طلبہ میں انعامات کی تقسیم کے حوالے سے افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا جس میں ایڈیشنل سیشن جج سعد سلمان خان مہمان خصوصی تھے جبکہ تقریب سے بریٹین گروپ اف سکولز اینڈ کالجز کے چیئرمین جاوید اقبال،ڈائریکٹر اپریشنز ثوبیہ خلیل،ڈائریکٹر فنانس ثاقب یونس،ڈپٹی ڈائریکٹر جویریہ شاہد،سعدیہ عامر،سحر فاروق،صائمہ کامران اور عظمی اشفاق نے بھی خطاب کیا اس موقع پر طلبہ نے جذبہ حب الوطنی کو اجاگر کرنے کے لیے پرفارمنس پیش کیں اور ٹیبلوز پیش کیے طلبہ نے تعمیر وطن کے لیے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے عزم کا اظہار کیا جس پر مہمانان خصوصی اور والدین کی طرف سے بچوں کی رنگا رنگ پرفارمنس کو خوب سرا گیا تقریبات کا سلسلہ دو جنوری تک ملتان آ رٹس کونسل میں جاری رہے گا اس موقع پر ایڈیشنل سٹیشن جج سعد سلمان خان اور چیئرمین جاوید اقبال نے کہا کہ اج کے نو نہال کل کے معمار ہیں اور انہوں نے ہی ملک و قوم کی باگ دوڑ سنبھالنی ہے طلبہ کو چاہیے کہ وہ تعلیم کی طرف بھرپور توجہ دیں اور دنیا بھر میں ملک و قوم کا نام روشن کریں۔تقریبات کا سلسلہ2جنوری تک ملتان آ رٹس کونسل میں جا ری رہے گا۔







































Visit Today : 427
Visit Yesterday : 485
This Month : 13144
This Year : 60980
Total Visit : 165968
Hits Today : 3147
Total Hits : 843288
Who's Online : 6




















