ملتان : انور بھٹی میموریل کرکٹ کلب کے زیر اہتمام 34واں سالانہ انور بھٹی میموریل ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ نواں شہر کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلا میچ فالکن کرکٹ کلب اور احمد سٹار کرکٹ کلب کے مابین کھیلا گیا احمد سٹارنے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورزمیں 8وکٹوں کے نقصان پر 141رنز بنائے احمد سٹارکرکٹ کلب کی جانب سے جنید اقبال 33عثمان ہاشمی 24فہیم قادر 22رنز بنا کر نمایاں رہے فالکن کی جانب سے رضوان الحق نے 3معاز اکبر نے 3واجد اور اشفاق نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا فالکن کلب نے جواب میں مطلوبہ ہدف 7وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا اور 3وکٹ سے جیت لیا فالکن کی جانب سے عبداالاحد نے 31رضوان الحق نے 27اور دانش نے 24رنز بنائے احمد سٹار کی جانب سے حسیب نے 3ناصر2 اور یاسر بٹ۱ نے وکٹ حاصل کی۔مین آف دی میچ رضوان الحق قرار پائے دوسرے میچ میں شریف ڈوگر میموریل کرکٹ کلب اور مخدوم سبحان میموریل کرکٹ کلب کے مابین کھیلا گیا مخدوم سبحان الیون نے 6وکٹوں سے شریف ڈوگر میموریل کلب کو ہرا دیا پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے شریف ڈوگر میموریل کرکٹ کلب نے مقررہ اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 183رنز بنائے صفت علی 120مبین 40رنز بنا کر نمایاں رہے مخدوم سبحان میموریل کرکٹ کلب کی جانب سے فراز خان 4اور تیمور نے ایک وکٹ حاصل کی جواب میں مخدوم الیون نے 4وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پورا کر لیا جنید خان 88سلیمان علی39اور شہزاد بھٹی 27رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے شریف ڈوگر میموریل کرکٹ کلب کی جانب سے ارشاد،صفت علی،انس علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا یوں شریف ڈوگر کرکٹ کلب 6وکٹوں سے ہار گیا جنید خان میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ایمپائرنگ کے فرائض محمد وسیم شاہ،منظور لطیفی،یوسف اکرم نے سرانجام دئیے سکورر ومیچ ریفری تھرڈ ایمائر ٹورنامنٹ آرگنائزر سیکرٹری فیاض بھٹی تھے آج بروز جمعرات دو میچز ہوں گے پہلا میچ ملک الیون کرکٹ کلب ملتان اور اے او کرکٹ کلب ملتان اور دوسرا میچ ہما میموریل کرکٹ کلب اور نیو ینگسٹر کرکٹ کلب کے مابین کھیلا جائے گا افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی مسلم لیگ ن کے سپورٹس اینڈ کلچرل ونگ کے صدر چوہدری زاہد مسعود نے بال کو ہٹ لگا کر اپنے دست مبارک سے ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا اور افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کھیلوں میں حصہ لے کر انسان صحتمند اور تندرست رہتا ہے انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے میدان آباد ہوں گے تو ہسپتال ویران ہوں گے کھیل کے ساتھ ساتھ تعلیم بھی ضروری ہے تعلیم انسان کو باشعور بناتی ہے دوسرے میچ کے مہمان خصوصی تاجر رہنما،سپورٹس لورریاسین جمال تھے کھلاڑیوں کا ان سے تعارف کرایا گیا اور گروپ فوٹوز بھی بنائے گئے۔