رواں مالی سال کےلیے گیس کی قیمت بڑھانے کی منظوری
bbc news urdu نے Tuesday، 17 December 2024 کو شائع کیا.
لاہور: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے رواں مالی سال کےلیے گیس کی قیمت بڑھانے کی منظوری دے دی۔ اعلامیہ کے مطابق سوئی نادرن کےلیے گیس کی قیمت میں 8.71 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے جبکہ سوئی سدرن کےلیے گیس کی قیمت میں 25.78 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی۔ اعلامیہ کے مطابق اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھیج دیا، قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کی ایڈوائس کے بعد ہو گا۔ اوگرا کے مطابق سوئی ناردرن کےلیے گیس کی اوسط قیمت 1778روپے 35 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ اسی طرح سوئی سدرن کےلیے گیس کی اوسط قیمت 1762روپے51 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔
ٹیگز:-






































Visit Today : 427
Visit Yesterday : 485
This Month : 13144
This Year : 60980
Total Visit : 165968
Hits Today : 3154
Total Hits : 843295
Who's Online : 7




















