16 دسمبر کا دن خون کے انسو رلاتا ہے سقوط ڈھاکہ اور اے پی ایس دل خراش واقعات ہیں قابو پانا ہے: ڈاکٹر روبینہ اختر
ملتان : تحریک انصاف کی رہنما حلقہ این اے 148 کی امیدوار ڈاکٹر روبینہ اختر نے کہا ہے کہ 16 دسمبر پاکستان کی تاریخ میں ایک سیاد ترین دن ہے جس میں دو دل خراش واقعات ڈاکہ میں فوج کا ہتھار ڈالنا اور آرمی پبلک سکول میں 143 معصوم بچوں اور اساتذہ کا ناحق خون بہانا ہے ضرورت اس بات کی ہے فرسا واقعات ہمیں اپنی نسلوں کو بھولنے نہ دیں بلکہ ان کی روشنی میں آگے کا لائحہ عمل طے کریں،اپنے ملک سے غداروں اور دہشت گردوں کا صفایا کریں،ملک کو ایسے ناسوروں سے پاک کرنے میں مدد جو ملک کی جڑوں کو کھو کھلا کرنا چاہتے ہیں،انہوں نے کہا کہ آج بھی ملک دہشتگردی کی لپیٹ میں ہے اور کچھ قوتیں واحد اسلامی ایٹمی طاقت کو کمزور کر کے اس کے ایٹمی اثاثوں پر قبضہ کرنا چاہتی ہیں،ضرورت اس بات کی ہے کہ تمام ادارے اور سیاسی پارٹیاں ایک پیج پر ہو کر اپنے ملک کی حفاظت کو یقینی بنائیں ہمارا ملک محفوظ ہوگا تو ہم محفوظ ہیں،اب ہمیں چاہیے کہ وہ غلطیاں نہ دہرائیں جو ہم ماضی میں دہراتے رہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبزہ زار کالونی حلقہ این اے 148 میں خواتین کی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں خواتین کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔







































Visit Today : 427
Visit Yesterday : 485
This Month : 13144
This Year : 60980
Total Visit : 165968
Hits Today : 3143
Total Hits : 843284
Who's Online : 6




















