16 دسمبر کو سانحہ مشرقی پاکستان اور آرمی پبلک سکول پشاور میں دہشت گردی ،،، قوم کو ان سانحات سے سبق سیکھتے ہوئےمتحد ہونا ہوگا:غازی احمد حسن کھوکھر
ملتان : عالمی صہونی طاقتوں نے ،،را،، موساد ،، سی آئی اے کی سازش سے ملک میں سیاسی رسہ کشی اور ہوس واقتدار کی وجہ سے16 دسمبر 1971ء کو سانحہ مشرقی پاکستان رونما ہوا جس کی وجہ سے بر صغیر کے مسلمانوں کی طویل جدوجھد سے آزاد کرائے گئے پاکستان کاایک بازو الگ ہو گیا اور اسی دن آرمی پبلک سکول پشاور میں دہشت گردی کے ذریعے معصوم بچوں اور معلمات کو شہید کیا گیا یہ بات عوامی احتساب سیل و نیشنل لیبر الائنس کے مرکزی چیئرمین غازی احمد حسن کھوکھر نے سقوط ڈھاکہ جیسے دل خراش سانحہ کے حوالے سے اظہار اخباری بیان کے ذریعے کیا غازی احمد حسن کھوکھر نے کہا کہ 1971ء کی پاک بھارت پاک فوج کی شکست نہیں تھی بلکہ مشرقی و مغربی پاکستان کے سیاستدانوں کی اقتدار کی جنگ تھی جس کی وجہ سے مسلم اُمہ کی بہادر اور پاک فوج سے 10گنا بڑی بھارتی فوج کے لیئے جنگی میدان میں نا قابل تسخیر پاک فوج کو سیاسی رسہ کشی کی وجہ سے ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیا گیا کیونکہ 1965ء کی پاک بھارت جنگ میں صیہونی قوتوں اور پاکستان کے ازلی دشمن بھارت نے بھانپ لیا تھا کہ پاک آرمی مستقبل میں عالم اسلام کے تحفظ کے لئے غیر مسلم ممالک کے لئے خطرہ ثابت ہو سکتی ہے اسی لیئے ،، را،، کے ذریعے بدنام زمانہ تربیت یافتہ دہشت گرد تنظیم ،،۔ مکتی باہنی ،، کی بڑی تعداد کو مشرقی پاکستان میں اتارا گیا جنھوں نے پاک فوج کی وردیاں زیب تن کر بنگالیوں پر مظالم کئے جس کی وجہ سے بنگالیوں میں بغاوت اور مغربی پاکستان کے لئے نفرت پروان چڑھی جبکہ مشرقی و مغربی پاکستان کے سیاستدانوں نے عام انتخابات میں نفرت انگیز نعروں کے ذریعے دو حصوں میں تقسیم کر کے رکھ دیا تھا آج پھر پاکستان میں منظم طریقے سے دشمن قوتیں ملک کے خلاف سازشوں کو پروان چڑھانے کے لئے ،،پاک فوج ،، کے خلاف زہر آلود پروپگنڈہ کرتے ہوئے ،،ہرزہ سرائی میں مصروف ہیں پاک فوج اور دنیا بھر میں مایہ ناز انٹلیجنس ایجینسی،، آئی ایس آئی ،،کے سامنے جنگی میدان میں بےبس ہو کر پھر سیاسی رسہ کشی کو ذریعہ بنائے ہوئے ہیں اور اقتدار کے پجاری اور غیر سنجیدہ مگر معاشی طور پر خوشحال طبقے کو وطن عزیز کے دشمن گروہ استعمال کرنے میں مصروف ہیں الحمدللہ اب کیونکہ 1971ء نہیں اب محب وطن پاکستانی با شعور اور دفاعی ادارے ملکر پاکستان کے خلاف ہر سازش کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں







































Visit Today : 427
Visit Yesterday : 485
This Month : 13144
This Year : 60980
Total Visit : 165968
Hits Today : 3151
Total Hits : 843293
Who's Online : 6




















