ملتان:  ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ملتان کے زیر اہتمام سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کی 10ویں برسی کے موقع پر گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول گلگشت کالونی ملتان میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا دعائیہ تقریب میں ڈی ای او سیکنڈری سکولز شیخ محمد رفیق ،سنئیر سماجی رہنما میاں نعیم ارشد ،پرنسپل شاہ محمد ،مدثر منظور ،محمد سمیع غالب،گل محمد اور فیاض احمد سمیت بچوں کی کثیر تعداد موجود تھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ای او سیکنڈری ملتان شیخ محمد رفیق نے کہا کہ سانحہ 16دسمبر پاکستان کی تاریخ کا انتہائی دلخراش سانحہ ہے جس کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے ملک دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے متحد ہونے کی ضرورت ہے انہوں نے مزید کہا کہ علم کی طاقت سے دہشتگردوں کا مقابلہ کرینگے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف ،وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اور سیکرٹری ایجوکیشن خالد نذیر وٹو کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں تعلیمی اداروں کے ماحول کو بچوں کیلئے محفوظ اور سازگار بنایا جارہا ہے موجودہ حالات میں بچوں میں خود اعتمادی اور جذبہ حب الوطنی کو اجاگر کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں سنئیر سماجی رہنما میاں نعیم ارشد اور پرنسپل شاہ محمد نے کہا کہ ظلم وجبر سے تعلیم کے دروازے بند نہیں کئے جاسکتے علم کی روشنی سے جہالت کے اندھیروں کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے تقریب کے آخر پر سانحہ پشاور کے شہداء کے درجات کی بلندی و مغفرت کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی