ملتان : چئیر پرسن ڈویژن ملتان انٹرنیشنل پیس کونسل انٹرفیتھ ہارمنی اینڈ ہیومن رائٹس سینیئر رہنما مسلم لیگ نون تہمینہ نور نے کہا ہے کہ سانحہ اے پی ایس پشاور کے زخم اج بھی نہیں بھولے جہاں پر معصوم طلبہ و اساتذہ کو دہشت گردی کے نتیجے میں شہید کیا گیا لیکن پاک فوج اج بھی دہشت گردوں کے خلاف بھرپور انداز میں ذمہ دارانہ کردار ادا کر رہی ہے انشاءاللہ وہ دن دور نہیں جب وطن عزیز پاکستان میں مکمل طور پر دہشت گردی کا خاتمہ ہو جائے گا پوری پاکستانی قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر  سانحہ اے پی ایس کے شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے منعقدہ دعائیہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا اور اس موقع پر شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی طور پر دعا کی گئی انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ اے پی ایس کے شہداء کا خون رنگ لائے گا اور وطن عزیز پاکستان میں مکمل طور پر امن و امان ہوگا۔