16 دسمبر کے دن سانحہ آرمی پبلک سکول کے زخم تازہ ہو جاتے ہیں،،ہم زندگی بھر یہ سانحہ نہیں بھول سکتے: کرامت علی شیخ
ملتان (صفدربخاری سے) ایم کیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل کرامت علی شیخ نے کہا ہے کہ 16 دسمبر کے دن سانحہ آرمی پبلک سکول کے زخم تازہ ہو جاتے ہیں اس دن ملک دشمن عناصر کے آلہ کار دہشت گردوں نے ننھے منھے معصوم۔بچوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جس میں بچوں نے جام شہادت نوش پایا پاکستانی قوم کے لئے آج بھی یہ زخم تازہ ہیں ہم زندگی بھر یہ سانحہ نہیں۔بھول سکتے انہوں نے کہا کہ مٹھی بھر شرپسند دہشت گردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے کے لئے پوری قوم متحد ہے اور سانحہ آرمی پبلک سکول میں شہید ہونے والے معصوم بچوں کا لہو ضرور رنگ لائے گا اور پاکستانی قوم فرقہ وارانہ مذہب صوبائیت رنگ نسل برادری زبان اور تمام تعصبات سے بالاتر ہوکر اپنے اتحاد کے ذریعے پاک فوج کے شانہ بشانہ ملک دشمنوں کی سازشیں ناکام۔بنائیں گے اور ملک میں امن و امان کے قیام کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے انہوں نے مزید کہا کہ ہم آج کے دن سانحہ آرمی پبلک سکول میں شہید ہونے والے بچوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ وطن عزیز پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائے ۔







































Visit Today : 427
Visit Yesterday : 485
This Month : 13144
This Year : 60980
Total Visit : 165968
Hits Today : 3121
Total Hits : 843262
Who's Online : 8




















