چھبیسویں آئینی ترمیم ،، حکومت کی جانب سے وعدہ خلافی مہنگی پڑے گی:جمعیت علماء اسلام صوبہ پنجاب
ملتان : جمعیت علماء اسلام صوبہ پنجاب نے چھبیسویں آئینی ترمیم میں حکومت کی جانب سے وعدہ خلافی پر غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی قیادت کے حکم پر احتجاج کرنے کے لیے تیار ہیں، حکومت کو وعدہ خلافی مہنگی پڑے گی، جے یو آئی مفاہمتی پالیسی پر یقین رکھتی ہے لیکن حکمران ہمیں مزاحمتی پالیسی کی طرف دھکیل رہے ہیں، جے یو آئی کارکنان احتجاج کے لیے تیار رہیں۔ ان خیالات کا اظہار جے یو آئی پنجاب کے سیکرٹری جنرل حافظ نصیر احمد احرار، صوبائی ترجمان حافظ غضنفر عزیز, مولانا صفی اللہ، مولانا جمال عبدالناصر، نور خان ہانس، مولانا سعید الرحمٰن سرور، مولانا عبدالمجید توحیدی اور اسید خواجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں حکومت نے علماء کرام کو میدان میں لاکر انہیں باہم لڑانے کی پالیسی اختیار کی اس کی مذمت کرتے ہیں اور علماء کرام سے کہنا چاہتے ہیں کہ آپ حکمرانوں کی عالمی قوتوں کے سامنے سرنڈر کی پالیسی کا حصہ نہ بنیں کیونکہ مدارس رجسٹریشن بل کو روکنا دراصل عالمی ایجنڈے کو تقویت پہنچانے کے لئے کیا جارہا ہے صدر مملکت کے اعتراضات سامنے آمنے کے بعد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگیا ہے







































Visit Today : 427
Visit Yesterday : 485
This Month : 13144
This Year : 60980
Total Visit : 165968
Hits Today : 3119
Total Hits : 843260
Who's Online : 9




















