میرٹ نظر انداز ہوگا نہ ہی سستی دکھائی جائے گی،صحت کی بہتر سہولیات دینا اولین ترجیح ہوگی: ڈاکٹر زاہد احمد ایم ایس نشتر ہسپتال ملتان
ملتان (صفدربخاری سے) ڈاکٹر زاہد احمد کو ایم ایس نشتر ہسپتال ملتان بننے پر نائب صدر آل پاکستان پیرا میڈیکل سٹاف نشتر ہسپتال جواد یوسف اورمیڈم بلالی سوشل ویلفیئر ضلعی صدر مسلم لیگ ن نے مبارک باد دی اور گلدستہ پیش کرتے ہوئے اُن کی تعیناتی کو احسن اقدام قرار دیا ہے،اس موقع پر ایم نشتر ہسپتال ڈاکٹر زاہد احمد نے دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صحت کے شعبے میں خلق خدا کی خدمت کا جو موقع اللہ پاک نے عطا کیا ہے میں پروردگار کا مشکور ہوں۔ صحت کی بہتر سہولیات اوردکھی انسانیت کوہر ممکن آسائش دینا میری اولین ترجیح ہوگی۔کوشش ہوگی کہ ہماری طرف سے عوا م الناس کا بھلا ہوتا رہے سسٹم کو مزید بہتر بنائیں گے اور اس سلسلے میں معاون سٹاف اور سینئر ڈاکٹرز سے مشاورت ہورہی ہے۔صحت کے شعبے میں بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے لیکن ہماری کوشش یہی ہے کہ بلا امتیاز اور بلا تاخیر شہریوں کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کریں۔نشتر ہسپتال کے باصلاحیت ڈاکٹرز اورمحنتی سٹاف میرٹ کے مطابق انسانی خدمت کرنے میں میرے شانہ بشانہ ہے اس لئے ان شاء اللہ بہتری نظر آئے گی۔میرٹ نظر انداز ہوگا نہ ہی سستی دکھائی جائے گی اور یہی ہماری کامیابی تصور ہوگی۔خدمت خلق کی نیت سے اور انسانیت کے دکھوں کو خوشیوں میں بدلنے کیلئے ہماری محنت جاری ہے اور جاری رہے گی ۔







































Visit Today : 427
Visit Yesterday : 485
This Month : 13144
This Year : 60980
Total Visit : 165968
Hits Today : 3136
Total Hits : 843277
Who's Online : 7




















