ملتان(صفدربخاری سے)چیئرمین متحدہ مسلم موومنٹ پاکستان ڈاکٹر محمد اکمل مدنی نے 16 دسمبر یوم سقوط ڈھاکہ اور سانحہ أرمی پبلک سکول پشاور کے دن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوم سقوط ڈھاکہ و سانحہ اے پی ایس ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے،قوم کو ان سانحات سے سبق سیکھتے ہوئے پاکستان و اسلام دشمنوں قوتوں کیخلاف متحد ہونا ہوگا،قومیں سانحات سے ہی سیکھتی ہیں جاپان ہو یا ترکی،سانحات کے بعد قومیں اپنی ترقی کا راستہ خود طے کرتی ہیں وہ دنیا کو بتاتی ہیں کہ ہم نے ایک لڑکھڑا جانے والے قدم کے بعد ترقی کی وہ رفتار حاصل کرلی ہے کہ اب حقیقی معنوں میں کوئی میلی آنکھ اٹھا کر ہمیں نہیں دیکھ سکتا،ہمیں بھی سانحہ مشرقی پاکستان، سانحہ اے پی ایس اور دیگر سانحات کو اپنی ترقی کا زینہ بنانا ہوگا ورنہ آنے والا دور بہت کٹھن ہوجائے گا،اسلام دشمن قوتیں امت مسلمہ کو تقسیم کر کے نقصان پہنچانے کے درپے اب وہ وقت أن پہنچا ہے کہ اتحاد و اتفاق کی طاقت کے ساتھ مسلم کش عناصر کو نیست و نابو کیا جائے۔ایگزیکٹو ممبران متحدہ مسلم موومنٹ پاکستان ایڈووکیٹ اللہ دتہ کاشف بوسن،ایڈووکیٹ اطہر شاہ بخاری،ایڈووکیٹ وسیم ممتاز، ایڈووکیٹ بابو نفیس انصاری،ملک سلطان محمود،پروفیسر عبدالماجد وٹو،ملک عمران یوسف،حافظ ظفر قریشی اور محمد اشرف قریشی نے کہا کہ سولہ دسمبر کے دونوں سانحات ہمارے لئے سبق چھوڑ کر گئے ہیں کہ ہمیں ملک کے مفاد کی خاطر دشمن کے ہاتھوں میں نہیں کھیلنا چاہئے اور ملکی مفادات کیلئے اپنے اختلافات کو بھلا کر ایک ہوجانا چاہئے کیونکہ اسی میں ملک کی ترقی اور کامیابی کا راز پوشیدہ ہے،جب قومیں آپس میں نا اتفاقی کا شکار ہوتی ہیں تو پھردشمن کو اپنا نفرت کا بیچ بونے کا موقع ملتا ہے اور دشمن وار کرنے سے نہیں چوکتا۔انہوں نے کہا کہ بطور پاکستانی ہمارا یہ فرض ہے کہ اس طرح کے عناصر کو پہچانیں اور انکی جس حد تک ممکن ہو بیخ کنی کرنے کیلئے پاک فوج کے پشتی بان بنیں کیونکہ پاک فوج ہی ملک کی سرحدوں کی محافظ ہے اور ہمارا دشمن یہ اچھی طرح جانتا ہے کہ ملک کو کمزور کرنے کیلئے اس کی افواج کو نشانہ بنایا جائے لیکن پاک فوج نہ صرف اس طرح کے عناصر کا خاتمہ کرنے کیلئے جذبہ شہادت سے لبریز ہے بلکہ پاکستان کے عوام بھی اپنی فوج کے پشتی بان ہیں۔