فتنہ گروپ، فسادی ٹولے کے ساتھ مذاکرات شہدائے وطن کے خون سے بے وفائی ہوگی:عمر فاروق بھٹی و چوہدری زاہد مسعود
ملتان : کوارڈینیٹر چیئر پرسن ڈائریکٹریٹ وزیر اعلیٰ پنجاب ڈیف ایم شکایت مانیٹرنگ انسپیکشن کرائم سرویلنس فیڈ بیک عمر فاروق بھٹی اور سٹی صدر سپورٹس اینڈ کلچرل ونگ ملتان ان شا اللہ ایم پی اے پی پی 215چوہدری زاہد مسعودنےاپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بدلتا ہے رنگ آسماں کیسے کیسے ، بانی پی ٹی آئی اور فیض حمید کے کورٹ مارشل کی چارج شیٹ جاری ہوتے ہی گرگٹ کی طرح رنگ بدلنا شروع کر دیا ہے ۔فتنہ فسادی ٹولے نے اپنی جان بچانے کیلئے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کے نعرے لگانے والے وہاں سے ناکامی کے بعد جس حکومت کو فارم 47 کی حکومت کہتے تھے اور اس سے مذاکرات کرنے کو جرم قرار دیتے تھے اج اسی حکومت سے مذاکرات کرنے کے لیے منتیں ترلے کر رہے ہیں ۔ایسے رنگ بدلنے والے کو ابن الوقت کہتے ہیں اور منافقانہ رویے سے اور کرسی کیلئے اس سے زیاد ہ گری ہوء حرکت اور کون سی ہوسکتی ہے۔جو لوگ کچھ ہی دن پہلے مذاکرات کو حرام قرار دیتے تھے ریاستی اداروں کے سربراہوں کو اپنے ہاتھوں سے پھانسیاں دینے کی دھمکیاں لگایا کرتے تھے اب اپنی جان بچانے کیلئے یو ٹرن لینے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔ نو مئی کے دن کو حقیقی آزادی حاصل کرنے کا دن کہنے والے اب رنگ بدل کر نو مئی کے واقعے پر مٹی ڈالنے کا کہہ رہے ہیں ۔ عمران نیازی اپنے حواریوں کو سزاسے بچانے کیلئے حکومت اور ریاستی اداروں کے جوتے پالش کرنے کیلئے تیار ہیں اور مذاکرات ،مذاکرات کی رٹ لگائے ہوئے ہیں جس سے یہی ثابت ہوچکا ہے کہ تحریک فساد سیاسی نہیں شیطانی ٹولہ ہے ۔حکومت کے ساتھ اسمبلی میں بیٹھنے کو گناہ سمجھنے والے اپنے مطلب اور مقصد کی تکمیل کیلئے گدھے کو بھی باپ بنانے کیلئے تیارہیں اپنے بیرونی ا قائوں کو خوش کرنے ، پاکستان میں خانہ جنگی کی پلاننگ کرنے،نو مئی اور 24 نومبر جیسے واقعات رونما کرنے والے ،حکومت پاکستان اور ریاستی اداروں کے خلاف سول نافرمانی کی کال دینے والے اب حکومت سے مذاکرات کرنے کے لیے کمیٹیاں بنا رہے ہیں ۔ ایسے عناصر جنہوں نے ایک سیاسی پارٹی کا لبادہ اوڑھ کر پاکستان کو خانہ جنگی میں دھکیلنے کی کوشش کی ہو اور دنیا کے سامنے پاکستان اور پاکستان کے ریاستی اداروں کے سربراہوں کو بلیک میل کیا ہو اور ان کو دنیا میں رسوا کرنے کی بھرپور مہم جوئی کی کوشش کی ہو بیرون ملک پاکستان کو کمزور کرنے والے فتنہ گروپ، فسادی ٹولے اور دہشت گردعناصر کے ساتھ مذاکرات کرنا شہدائے وطن کے خون سے بے وفائی ہوگی۔







































Visit Today : 427
Visit Yesterday : 485
This Month : 13144
This Year : 60980
Total Visit : 165968
Hits Today : 3138
Total Hits : 843279
Who's Online : 7




















