سکیورٹی فورسز کی لکی مروت میں ایک اور بلوچستان میں دو کارروائیاں ، 16 دہشت گرد ہلاک
راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں ایک اور بلوچستان میں دو کارروائیوں میں 16 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، چند روز کے دوران کے پی اور بلوچستان میں ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 43 ہوگئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 9 دسمبر سے اب تک خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے بڑے پیمانے پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 43 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا جا چکا ہے، آپریشن سے فتنة الخوارج اور بلوچستان میں سرگرم دیگر دہشت گرد گروہوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ لکی مروت میں آپریشن، 6 خوارج ہلاک:آئی ایس پی آر کے مطابق 12 اور 13 دسمبر کی درمیانی رات کو ضلع لکی مروت میں ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران خوارج کے ٹھکانے کو مو¿ثر انداز میں نشانہ بنایا گیا اور آپریشن کے نتیجے میں 6 خوارج ہلاک ہوئے جبکہ 9 دسمبر سے خیبر پختونخوا میں اب تک 18 خوارج کو جہنم واصل کیا جا چکا ہے۔ بلوچستان میں دو کارروائیوں میں 10 دہشت گرد ہلاک:اسی طرح بلوچستان میں 13 دسمبر کو موسٰی خیل اور پنجگور کے اضلاع میں دو علیحدہ آپریشنز کے دوران سکیورٹی فورسز نے شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، 9 دسمبر سے اب تک بلوچستان میں 25 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا ہے۔






































Visit Today : 428
Visit Yesterday : 485
This Month : 13145
This Year : 60981
Total Visit : 165969
Hits Today : 3158
Total Hits : 843299
Who's Online : 5




















