لبیک یا غزہ-لبیک یا اقصیٰ،،،تحریک بیدارء امت مصطفیٰ کے زیر اہتمام ملتان میں وحدت امت کانفرنس، صدارت علامہ سید جواد نقوی نے کی
ملتان : تحریک بیدارء امت مصطفیٰ کے زیر اہتمام ملتان میں وحدت امت کانفرنس بعنوان لبیک یا غزہ-لبیک یا اقصیٰ منعقد ہوئی جس کی صدارت علامہ سید جواد نقوی نے کی جبکہ مختلف مکاتب فکر کے جید علماء کرام، مذہبی جماعتوں کے سربراہان، مشائخ عظام، اکابرین و پروفیسرز۔وکلاء نے کثیر تعداد، میں شرکت کی۔جن میں سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق۔نائب امیر لیاقت بلوچ مرکزی امیر متحدہ جمعیت اہل حدیث علامہ سید ضیاء اللہ شاہ بخاری۔ دیوان عثمان فرید چشتی سجادہ نشین آستانہ عالیہ حضرت بابا فرید۔ پیر سید حیدر حسن۔ مفتی محمد زبیر فہیم۔ سید محمد صفدر گیلانی۔ خواجہ معین الدین محبوبِ کوریجہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ کوٹ مٹھن،دیگر نے شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے علامہ سید جواد نقوی نے کہا ہے کہ وحدتِ امت آج کے دور کا وہ عصائے موسیٰ ہے جس کی ضرب سے باطل کے فرعونی ایوان لرزتے ہیں۔ یہ مظلوموں کو راستہ دکھاتی ہے اور ظالموں کو ان کے انجام تک پہنچاتی ہے۔ مزید انہوں نے کہا کہ آج امت کا شیرازہ بکھرا ہوا ہے، جیسے سمندر کی بیتاب لہریں۔ وحدت کا عصا ان لہروں کو جوڑ کر ایک سیلاب میں بدل دے گا، جو ظلم اور فتنوں کی ہر دیوار کو بہا لے جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس عصر میں ہماری خوش نصیبی بھی ہے اور بدقسمتی بھی۔ خوش نصیبی یہ کہ فلسطین کا قیام ہمیں دعوت دیتا ہے کہ ہم طیب بن کر اپنی صفیں جدا کریں اور اہلِ فلسطین کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں۔ مگر بدقسمتی یہ ہے کہ ہم اس امتحان میں ابھی تک کامیاب نہیں ہو سکے۔ ہم نے اپنی صفوں کو علحیدہ کرنے کے بجائے خبیثوں اور تماشائیوں کی صفوں میں اپنی جگہ بنا لی ہے۔طیب آج وہ ہے ان مظلوموں کے ساتھ کھڑا ہے اور جو ان مظلوموں سے دستبردار ہے وہ قرآن کی نگاہ میں خبیث لوگوں کی صف میں ہے۔ مزید انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایک گروہ چار ارب کا قرضہ لے کر دھرنا دیتا ہے تو دوسری طرف موجودہ حکومت اس دھرنے کو ختم کرنے کیلیے چھ ارب لگا دیتی ہے۔یہ سب محض کھیل تماشہ ہیجو فریب کی ایک کڑی ہے، جس کا مقصد عوام کی توجہ ملک کے اصل مسائل سے ہٹانا ہے۔ ایسے وقت میں جب دنیا کے مظلوم خصوصاً فلسطین کے عوام غزہ میں ظلم و بربریت کا شکار ہیں، پاکستان کو اس درد اور کرب کا حصہ بننا چاہیے تھا۔ مگر افسوس کہ حکمران طبقہ اور نام نہاد گروہ ذاتی مفادات کے کھیل میں مصروف ہیں اور عوام کی توجہ غزہ و فلسطین سے ہٹانے پہ لگے ہوئے ہیں،اس موقع پر پروفیسر عبدالماجد وٹو،علامہ ابوبکر عثمان الازہری،ڈاکٹر صفدر ہاشمی،ڈاکٹر طارق عباس،علامہ عنایت اللہ رحمانی،حافظ محمد اسلم،سمیت دیگر نے شرکت اور خطاب کیا۔







































Visit Today : 427
Visit Yesterday : 485
This Month : 13144
This Year : 60980
Total Visit : 165968
Hits Today : 3121
Total Hits : 843262
Who's Online : 8




















