کسٹم انٹی سمگلنگ ٹیم کی ملتان ریلوے اسٹیشن پر کامیاب کاروائی،کروڑوں روپے کا سمگلڈ سامان قبضہ میں لےلیا
ملتان (صفدربخاری سے) کسٹم انٹی سمگلنگ ٹیم کی ملتان ریلوے اسٹیشن پر کامیاب کاروائی ، جعفر ایکسپریس ٹرین سے کروڑوں روپے مالیت کا سمگلڈ متفرق سامان قبضہ میں لے کر مزید کاروائی کا آغاز کردیا کسٹم ذرائع کے مطابق کسٹم کلکٹر ملتان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کلکٹر ضیغم علی کی نگرانی میں کسٹم سکواڈ نے کوئٹہ سے آنیوالی جعفر ایکسپریس سے سمگلڈ شدہ تقریبا 3 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سامان جس میں خشک دودھ، ایرانی شاپر، کارپیٹ، کپڑا، پیرا شوٹ، قالین، ادویات، ٹائرز اور دیگر متفرق سامان برامد کر لیا، کسٹم ٹیم اہکاروں میں وقاص لغاری، حماد انسپیکٹر رانا شاہد، راؤ ابرار اور عرفان شامل تھے، ذرائع نے بتایا کہ سمگلڈ شدہ سامان پاک کارگو سید کارگو اور ریلوے کی بریک میں موجود تھا کسٹم حکام نے ٹرین پر چھاپا مار کر
سمگل کیا جانے والا مال جس میں خشک دودھ ، قالین، ادویات، ایرانی شاپر، پیراشوٹ، کارپٹ ٹائرز، کاسمیٹکس، کپڑا اور ودیگر اشیاء شامل تھیں برامد کیا اسسٹنٹ کلکٹر ضیغم علی نے میڈیا کو بتایا کہ ایرانی سامان جو کہ سمگلڈ کیا جا رہا تھا یہ ملتان لاہور اور راولپنڈی میں سپلائی کیا جانا تھا سملنگ کا دھندا عرصے سے جاری تھا اور جس پر کسٹم نے کئی دفعہ پہلے بھی کاروائی کر کے مال برامد کیا تھا تاہم موجودہ کاروائی میں ضبط کیئے جانیوالے سامان کی مالیت تقریبا 3 کروڑ روپے سے زائد ہے اور یہ اس قسم کی کاروائیاں پہلے بھی چلتی رہی ہیں کسٹم حکام نے اطلاع پر جو آپریشن کیا ہے اس میں ہمیں بھرپور کامیابی ملی ہے








































Visit Today : 431
Visit Yesterday : 485
This Month : 13148
This Year : 60984
Total Visit : 165972
Hits Today : 3173
Total Hits : 843315
Who's Online : 9




















