ملتان (صفدربخاری سے) جمیعت علماء اسلام کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ بدحالی کا شکار معیشت کی خوشحالی میں تبدیلی کے حکومتی دعوے دعووں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں یہی وجہ ہے کہ آ ج کروڑوں عوام دو وقت کی روٹی کو بھی محتاج ہو چکے ہیں دینی مدارس کے حوالے سے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو اسلام اباد جانے کے سوا کوئی راستہ نہیں سیاسی ٹمپریچر کو معتدل رکھنے کے لیے ذمہ دارانہ کردار ادا کیا جائے ملک مزید بحرانوں کا متحمل نہیں ہو سکتا ڈیلی ویجز ڈینگی ورکرز سمیت دیگر محکموں میں تمام ایڈہاک ملازمین کو مستقل کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ ملتان کے موقع پر مدرسہ قاسم العلوم گلگشت میں آ مد پر جے یو آئی ملتان کے ضلعی امیر مفتی عامر محمود ،ناظم عمومی نور خان ہانس ایڈوکیٹ کی قیادت میں وفد ضلعی ناظم اطلاعات رانا محمد سعید،قاری عبدالرشید ایڈوکیٹ،خواجہ مدثر محمود تونسوی،ریاض خان مہمند،حماد حیدری،احمد صدیق،عبدالرحمان ودیگر سے کی گئی ملاقات میں کیا مولانا عبدالغفور حیدری نے مزید کہا کہ جے یو آئی ملکی ترقی و خوشحالی،سلامتی اور امن و امان کے قیام کے لیے تمام محب وطن طبقات کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور اس بات پر بھی زور دیتی ہے کہ حکومت امن و امان کے قیام کے لیے ذمہ داری کا مظاہرہ کرے اور سنجیدگی سے نوٹس لے دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں جن کے خلاف کوئی ایسا اقدام برداشت نہیں کریں گے کہ جس کی وجہ سے دینی مدارس میں بے چینی پھیلے انہوں نے کہا کہ ملتان میں محکمہ صحت کے سینکڑوں ڈیلی ویجز ڈینگی ورکرز اپنے حقوق کے لیے سڑکوں پر ہیں انہیں ان کی نہ صرف تنخواہیں دی جائیں بلکہ انہیں مستقل بھی کیا جائے اور دیگر ڈیلی ویجز ورکرز کو بھی مستقل کیا جائے کسی کو بے روزگار نہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب ذرعی خطہ ہے مگر یہاں کے کاشتکاروں کے ساتھ ناانصافی کی جا رہی ہے حکومت کاشتکاروں کو حقیقی معنوں میں ریلیف دینے کے لیے اقدامات کرے اسی طرح مہنگائی کے خاتمے کے لیے بجلی وگیس سمیت پٹرولیم مصنوعات اور اشیائے خوردونوش نوش و صرف کی قیمتوں میں کمی کرے اور خود ساختہ منافع خوروں کے خلاف سختی سے کاروائی کو یقینی بنایا جائے۔