ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کا اجلاس ، لیاقت بلوچ جنرل سیکرٹری ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی زیر صدارت اسلامک سینٹر میں منعقد ہوا
ملتان(صفدربخاری سے) ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کا اجلاس لیاقت بلوچ جنرل سیکرٹری ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی زیر صدارت اسلامک سینٹر میں منعقد ہوا۔ جس میں قائم مقام امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب صہیب عمار صدیقی اور ملی یکجہتی کونسل میں شامل تمام جماعتوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں آئندہ تین سال کے لیے ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کے عہدے داران کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ جس کے مطابق آئندہ تین سال کے لیے حافظ محمد اسلم کو ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کا صدر اور محمد ایوب مغل کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا۔ اسی طرح سید بشارت عباس قریشی, مولانا عبدالوحید اختر, مفتی زبیر احمد, سید غلام اقتدار حسین نقوی, سید عامر عباس, علامہ خالد فاروقی اور قاری خضر حیات ساجد کو نائب صدر منتخب کیا گیا۔ جبکہ سلیم صدیقی ,میاں محمد احمد تبسم ,حافظ ابو الحسن, سید ثقلین نقوی, سید شبر عباس اور مولانا سید آصف شاہ بخاری کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا۔ مولانا محمود بشیر کو سکیرٹری مالیات راؤ اعجاز الحق اور عاطف سرانی کو سیکرٹری اطلاعات جبکہ پروفیسر فضل حبیب ،مولانا محمد اختر، علامہ طارق ہاشمی اور انجینیئر سخاوت کو رابطہ سیکرٹری منتخب کیا گیا۔ آخر میں قاضی حسین احمد اور شاہ احمد نورانی کی ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے لیے دی گئی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دعا سے اجلاس کا اختتام ہوا







































Visit Today : 427
Visit Yesterday : 485
This Month : 13144
This Year : 60980
Total Visit : 165968
Hits Today : 3140
Total Hits : 843281
Who's Online : 6




















