ملتان : ملتان یونین آف جرنلسٹس ( ایم یو جے ) کی لیاقت پور کے علاقے ترنڈہ محمد پناہ میں روزنامہ ” خبریں” کے رپورٹر سینئر صحافی ظفر اقبال کے قتل کی بھرپور الفاظ میں مزمت کی ہے، ملزمان کو فوری گرفتاری کرکے صحافی کے لواحقین کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ ۔ اس حوالے سے ملتان یونین آف جرنلسٹس کے صدر رؤف مان ، جنرل سیکرٹری جاوید اقبال عنبر ، نائب صدور طارق انصاری ، مجاہد سلطان ، فنانس سیکرٹری مکرم خان ، رانا عرفان السلام ، جوائنٹ سیکرٹری محمود احمد چودھری ، شاہد سعید مرزا اور اراکین مجلس عاملہ صفدر بخاری ، محمد مظہر چودھری ، شہزاد خان درانی ، وسیم خان بابر ، تنویر گیلانی ، عقیل چودھری ، طاہر لطیف ، رانا عبدالرؤف ، زینب گردیزی اور نیاز گل، مہر رضا سیال ، رانا بلال یونسں ممبر ایف ای سی خالد محمود کھاکھی ،شفقت بھٹہ ، سعید مکول ، سینئر صحافی مظہر خان ، احتشام الحق ، ملک امجد سعید ، رضی الدین رضی ، جمشید رضوانی ، افتخار الحسن ، طاہر ندیم ، سہیل قریشی و دیگر نے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ صحافیوں کا قتل آزادی اظہار رائے کا قتل ہے اور اس شرمناک فعل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ گذشتہ کچھ عرصے سے ملک بھر اور خصوصاً جنوبی پنجاب میں صحافیوں کا قتل عام جاری ہے لیکن حکومت صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے ۔ حق سچ کی آواز کو دبا کر وقتی طور پر مفادات حاصل کئے جاسکتے ہیں لیکن اس کے ملک اور معاشرے پر منفی اثرات مرتب ہوں گے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ سینئر صحافی ظفر اقبال کے قتل میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرکے صحافیوں کا قتل عام روکنے کے لئے اقدامات کئے جائیں اور انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں ورنہ صحافی برادری احتجاج پر مجبور ہو جائے گی ۔