ملتان : سرکاری ملازمین کی 55 سال عمر ہونے پر ریٹائرمنٹ کی پالیسی سے نہ صرف نئے تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لئے روز گار کے مواقع پیدا ہونگے بلکہ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق کمپیوٹرز و آرٹیفشل انٹیلیجنس کے علم سے آراستہ لوگ بہترین نتائج ثابت کرینگے ان خیالات کا اظہار عوامی احتساب سیل و نیشنل لیبر الائنس کے مرکزی چیئرمین غازی احمد حسن کھوکھر نے وزیر اعظم میاں شہباز شریف کے نام خط میں کیا غازی احمد حسن کھوکھر نے گزشتہ 15سال سے لکھے گئے مختلف قومی اخبارات و رسائل کے آرٹیکل و بیانات و خطوط کی کاپیاں بھی بھیجیں کیونکہ نیشنل لیبر الائنس نے ہمیشہ یہی مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ 55سال کی عمر پر کر دی جائے جس سے نوجوان اعلیٰ تعلیم یافتہ لوگوں کو موقع ملے گا غازی احمد حسن کھوکھر نے کہا کرپٹ افسران و اہلکاروں کا احتساب کر کے ان کی جائیدادوں بارے تحقیقات کے بعد ان کو ریٹائرمنٹ کی بجائے برطرف کیا جائے اور ناجائز ذرائع سے بنائی گئی جائیدادوں کو ضبط کر لیا جائے تو سرکاری ملازمین کی پنشن ،گریجویٹی، لیو انکیشمنٹ ،کے لیئے ائی،ایم،ایف سے قرض بھی نہیں لینا پڑے گا