ملتان (صفدربخاری سے) آن لائن ڈائریکٹرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نےکہا کہ ششماہی ٹیکس اہداف کو یقینی بنانے اور ٹیکس گزاروں کے ساتھ شائستگی و نرم رویہ اختیارکرنے اور دیگر مسائل کے حوالے سے ہرممکن تعاون کیا جائے  ڈی جی ایکسائز نے صوبہ بھر کے ایکسائز آفسز سے ٹیکس ریکوری کا جائزہ لیا اور ششماہی ٹیکس اہداف کے حصول کے لیئے ریکوری ٹیموں کو کام میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کی، اس ضمن میں ڈائریکٹر ایکسائز ملتان ڈویژن افتخار احمد بھلی نے ڈسٹرکٹ ملتان کے چاروں ای ٹی اوز و انسپکٹرز کو پراپرٹی ٹیکس سمیت پروفیشنل ٹیکس، ٹوکن ٹیکس اور ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں حکومتی محاصل کی وصولی کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے، ڈائریکٹر ایکسائز نے مزید بتایا کہ مالی سال 2025ء سے پراپرٹی ٹیکس کی تشخیص ڈی سی ویلیو بیس پر لاگو کی جارہی ہے جس سے پچاس لاکھ روپے مالیت تک کے پانچ مرلہ اور اس سے کم رقبہ کے رہائشی یونٹس بھی ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیئے 15 دسمبر تک حتمی کا ٹاسک دیا گیا، علاوہ ازیں روڈ چیکنگ پر معمور ٹیموں کو غیر رجسٹرڈ اور شارٹ ٹوکن ٹیکس کی حامل گاڑیوں بارے روزانہ کی بنیاد ریکارڈ مرتب کیا جائے انہوں نے ایکسائز ٹیموں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 25 دسمبر کرسمس کے موقع پر مضرء صحت و زہریلی شراب کا دھندہ کرنیوالے عناصر پر کڑی نظر رکھیں اور ان کے خلاف کریک ڈاؤن کریں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونماء نہ ہو ڈائریکٹر ایکسائز نے کہا کہ آڈٹ 20 اور 21 کے آڈٹ پیرا جات کے لیئے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی میٹنگ میں تمام پیرا جات کو کلیئر کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے جس میں کسی رعایت کی گنجائش نہ ہوگی،