ملتان :  پاکستان مینارٹیز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ایم ڈی پی) کے چیئرمین عابد چاند نے کہا ہے کہ پاکستان میں بسنے والی مذہبی اقلیت اس خطے کی اصل باسی و وارث ہیں جن کی قیام پاکستان سے لے کر اج تک گراں قدر خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں مگر اس کے برعکس اقلیتوں غیر انسانی غیر اخلاقی غیر سماجی اور غیر جمہوری سلوک کیا جا رہا ہے اقلیتی بچوں کا اغوا،جبری تبدیلی مذہب اقلیتوں کے وجود کو مسخ کرنے کی گھناونی سازش ہے دوسری جانب اقلیتوں پر مسلط طریقہ انتخاب کو فوری تبدیل کر کے ڈائریکٹ انتخاب کا طریقہ رائج کیا جائے تاکہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے موثر قانون عمل میں لایا جا سکے من خیالات کا اظہار انہوں نے بیت الچرچ روفن کالونی قاسم بیلہ میں پاکستان مینارٹیز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ایم ڈی پی) کے 20 ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں منعقدہ کیک کاٹنے کی تقریب کے موقع پر خطاب کے دوران کیا تقریب سے ضلعی صدر جاوید فرانسس،سیکریٹری جنرل ندیم سرفراز ،کوارڈینیٹر شعبہ خواتین عابدہ ندیم،جنرل سیکریٹری صبائ نشابل،خالدہ صاحبہ،پاسٹر اقبال جلال،سابق کونسلر منیر گل،منور شہزاد،رحمت شہزاد،ارشد جاوید،شاہد گل،موجد تنویر،عظیم ندیم،دومینک لوئیس،مسز ریحانہ نئیر،فیصل ایڈووکیٹ،عمران چاند،اسلم فرزند،نشابل ندیم،سلیمان ارشد،عامر جان،لیاقت چوہان،بابر مسیح،مالک مسیح،سکندر بوٹا،افراہیم بوٹا،اسف ساون ،سابق کونسلر راجہ لالو جان (ہندو برادری)سراج مسیح،عرفان سوترا سمیت مرد و خواتین اور بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی عابد چاند نے مزید کہا کہ پی ایم ڈی پی نے جدا گانہ طریقہ کار انتخاب کے سلسلے میں عدالت عالیہ میں رٹ دائر کر دی ہے سیاسی جماعتوں کو بھی چاہیے کہ وہ مسیح برادری کے جداگانہ طریقہ کار انتخاب کے سلسلے میں سنجیدگی سے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں تاکہ مسیح برادری کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل ہو سکیں انہوں نے کہا کہ پی ایم ڈی پی گزشتہ 20 برسوں سے ملک و بیرون ممالک اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے جدوجہد کر رہی ہے مقررین نے کہا کہ ملک کی اقلیتوں کی حالت وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے اور ایسے قوانین بنائے جا رہے ہیں جس سے اقلیتوں کے وجود اور تشخص کو مسخ کرنے کی راہیں نکلتی ہیں لیکن اقلیتیں اپنے وجود کے تحفظ کے لیے احتجاج کا حق رکھتی ہیں اور ہم اپنے حقوق کی بجا اوری کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔