ملتان: جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری پروفیسر پیر محمد شفیق اللہ صدیقی البدری کی صدارت میں آستانہ عالیہ بدریہ ملتان شریف پر عرس مبارک قائد ملت اسلامیہ، امام الشاہ احمد نورانی صدیقی رحمۃ اللہ علیہ کا اہتمام کیا گیا۔ عرس مبارک میں بین الاقوامی شہرت یافتہ ثناء خوان الحاج سید محمد خالد شاہ بخاری نے ہدیہ نعت پیش کیا جبکہ پیر طارق چشتی نظامی، راجہ ظفر کیانی سعیدی، محمد وسیم درباری، محمد قطیبہ افضل البدری، محمد عمران یوسف بھٹی، ڈاکٹر محمد عمران یوسف، حافظ صدر رضا سعیدی، حافظ احسان البدری، عبدالحمید البدری، حافظ توصیف البدری ودیگر نے شرکت کی۔ خصوصی خطاب فرماتے ہوئے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری جمعیت علماء پاکستان (نورانی) پروفیسر پیر محمد شفیق اللہ صدیقی البدری نے کہا کہ امام شاہ احمد نورانی عظیم محافظ ختم نبوت تھے۔ انہوں نے اپنی زندگی حضور خاتم النبیین احمد مجتبے محمد الرسول اللہ صلی اللہ علی حبیبہ محمد وآلہ وسلم کی سنت کے مطابق گزاری۔ وہ ہمہ جہت شخصیت تھے۔ انہوں نے اپنی ولایت پر سیاست کی چادر اوڑہ رکھی تھی۔ قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دلوانا پارلیمنٹ آف پاکستان سے انکا نمائیاں کارنامہ تھا۔ انہوں نے مسلم امت کو اتحاد کا درس عملی طور پر دیا۔ انہوں نے بتلایا کہ اپسی فروعی اختلافات کو چھوڑ کر اللہ کی رسی کو مضبوطی سگ تھامے رکھو اور ایک امت بن کر دنیا پر چھا جاؤ۔ پوری دنیا میں مساجد و مدارس کا قیام کیا۔ آپ کے ہاتھ پر بے شمار لوگوں نے اسلام قبول کرنے کی سعادت حاصل کی۔ آپ کو عرب وعجم نے اپنا امام تسلیم کیا۔ آپ کو اٹھاراں زبانوں پر عبور حاصل تھا۔ ساری زندگی رمضان المبارک میں تراویح میں خود قرآن پاک سناتے اور بہترین تفسیر قرآن بیان فرماتے تھے۔ جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کا مقصد نظام مصطفے کا قیام اور مقام مصطفے کا تحفظ ہے۔ صلی اللہ علی حبیبہ محمد وآلہ وسلم۔ قائد ملت اسلامیہ کو قادیانی وفد نے جب کروڑوں سے بھرا ہوا بیگ پیش کیا اور کہا کہ لاہوری مرزائیوں کو کافر قرار نہ دلوائیں تو آپ نے فرمایا کہ ہمارا سودا بازا مصطفے میں ہو چکا ہے۔ اور آپ نے اس پیسے کو لینے سے انکار کردیا۔ آپ کی ساری زندگی اسلامی اصولوں کے مطابق بسر ہوء۔ آپ مسلم امہ کیلئیے ایک عظیم نعمت تھے۔ آپ نے ملک پاکستان کی فلاح و بہبود کیلیے ہمیشہ مثبت قردار ادا کیا۔ خاص طور پر کراچی اور سندھ میں امن و امان قائم کرنے کیلیے اہم قرداد ادا کیا۔