سیکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن ،، دو خوارج ہلاک: آئی ایس پی آر
ڈی آئی خان: ڈی آئی خان کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کر کے دو خوارج کو ہلاک کردیاجن کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے 9 دسمبر 2024 کو ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں خفیہ اطلاعات پر مبنی آپریشن کیا۔ یہ آپریشن خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ آپریشن کے دوران، سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دو خوارج ہلاک کر دیے گئے جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ یہ خوارج سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گرد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔ علاقے میں مکمل صفائی کے لیے آپریشن جاری ہے تاکہ کسی اور خوارج کو ختم کیا جا سکے





































Visit Today : 23
Visit Yesterday : 440
This Month : 13180
This Year : 61016
Total Visit : 166004
Hits Today : 146
Total Hits : 843655
Who's Online : 5




















