ڈینگی ورکرز کو گزشتہ چھ ماہ سے تنخواہیں نہ دینا اور انہیں نوکریوں سے برخاست کیا جانا شدید ناانصافی ہے: ڈاکٹر روبینہ اختر
ملتان : امیدوار این اے 148وتحریک انصاف کی سینئر رہنما ڈاکٹر روبینہ اختر نے ڈینگی ورکرز کو گزشتہ چھ ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر تشویش کا اظہارکیا ہے اورکہا ہے کہ ہیلتھ ورکرز کے ساتھ شدید ناانصافی ہورہی ہے ،ان کے بقایاجات و واجبات ادا کرنے کی بجائے انہیں نوکریوں سے برخاست کیا جارہا ہے ،جو افسوس ناک ہےاور سینکڑوں خاندانوں کے معاشی قتل کے مترادف ہے ، حکومت اس کا نوٹس لے اور ہیلتھ ورکرز کے معاشی قتل کو روکا جائے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز محکمہ صحت دفتر کے باہر ہیلتھ،ڈینگی ورکرز کےدھرنا میں اظہار یک جہتی کے طور پر شرکت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ متاثرہ ورکرز میں زیادہ تعداد خواتین کی ہے،جس کی وجہ سے ان کو گھر کے روز مرہ کے معاملات چلانے میں مشکلات درپیش ہیں ،ان متاثرین میں سے بیشتر اپنے گھروں کے واحد کفیل ہیں ،اگر اس سنجیدہ معاملہ کا فوری نوٹس نہ لیا گیا ،توان کے گھروں کے چولہے بند اور ان کے بچے تعلیم سے محروم ہوجائیں گے ، بلند بانگ دعوے کرنے والی حکومت نوکریاں دینے کی بجائے نوکریاں چھیننے پر لگی ہے ،جوکہ قابل مذمت ہے ،چادرو چاردیواری کا تحفظ کرنے کی بجائے خواتین کو سٹرکوں پر لا کر بٹھا دیا گیا ہے ، اس اقدام کی وجہ سے ہیلتھ کمیونٹی میں تشویش پائی جاتی ہے ، انہوں نےحکومت سے مطالبہ کیا کہ اس معاملہ کانوٹس لیا جائے اور ہیلتھ ورکرز کے معاشی قتل کو روکا جائے ،انہیں بحال کرکے ان کی تنخواہیں و دیگر بقایا جات فوری ادا کئے جائیں ۔





































Visit Today : 27
Visit Yesterday : 440
This Month : 13184
This Year : 61020
Total Visit : 166008
Hits Today : 204
Total Hits : 843713
Who's Online : 8




















