قلم حروف دوست ادبی تنظیم ملتان پاکستان کے زیر اہتمام محفل مسا لمہ،،،نعیم کاظمی و دیگر شعرا نے اپنا کلام پیش کیا
ملتان (صفدربخاری سے
) قلم حروف دوست ادبی تنظیم ملتان پاکستان کے تاحیات چئیرمین ریٹائرڈ کسٹم آ فیسر نعیم کاظمی نے کہا ہے کہ دین سے دوری کی وجہ سے آج امت مسلمہ مصائب و مشکلات کا شکار ہے خاتون جنت حضرت فاطمہ زاہرہ کی تعلیمات پر عمل کرکے ہم دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں آپ کی تعلیمات امت مسلمہ کے لیے مشعل راہ ہیں مہمان خصوصی اشعر حسین کامران ٹی وی ریڈیو پاکستان کے معروف پروگرامر،شاعر اہلبیت سید نوازش علی زیدی الواسطی نے کہا کہ نبی کریم،اہلبیت اطہار،صحابہ کی تعلیمات کو اپنائیں تب بھی ہم دنیا و آخرت میں کامیاب ہو سکتے ہیں والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو بے راہ روی سے بچانے کے لیے سنجیدگی سے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں کیونکہ اج کے نوجوان کل کے معمار ہیں اور ان کے بہتر مستقبل کے لیے ہم تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلم حروف دوست ادبی تنظیم ملتان پاکستان کے زیر اہتمام محفل مسا لمہ سے خطاب کے دوران کیا جس میں ٹی وی ریڈیو پاکستان کے معروف پروگرامرمہمان خصوصی اشعر حسین کامران،سید ابوذر کاظمی،طارق بلال شیخ،ذوالقرنین حیدر،شکیل عباس،نعمان ظفر،عبدالرحمن، سعید حسینی،محمد رمضان سعیدی،محمد عامر ودیگر نے کلام پیش کیا جبکہ اس موقع پر مظلوم فلسطینیوں،کشمیریوں سمیت دنیا بھر کے مظلوم طبقات کی آزادی کے لیے خصوصی طور پر دعا کی گئی اور اقوام متحدہ،او ائی سی سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ مظلوم طبقات کی ازادی و خود مختاری کے لیے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔





































Visit Today : 27
Visit Yesterday : 440
This Month : 13184
This Year : 61020
Total Visit : 166008
Hits Today : 196
Total Hits : 843705
Who's Online : 10




















