غیر ملکی آقاؤں کی خوشنودی کیلئے دینی مدارس رجسٹریشن قانون کو مسترد کیا گیا : بلال ربانی
ملتان : مرکزی ترجمان مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان بلال ربانی نے دینی مدارس بل سے متعلق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت مدارس رجسٹریشن ترمیمی ایکٹ بل کو متنازعہ بنانے سے گریز کرے ،ترمیمی ایکٹ مدارس رجسٹریشن کے قانون کو صدر مملکت آصف علی زرداری نے واپس کر کے ثابت کیا کہ مدارس کے قومی دھارے میں شمولیت کے مخالف حکومت ہے،غیر ملکی آقاؤں کی خوشنودی کیلئے دینی مدارس رجسٹریشن قانون کو مسترد کیا گیا ہے جو کہ انتہائی شرمناک عمل ہے۔مرکزی ترجمان مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان بلال ربانی اپنے بیان میں مزیدکہا کہ دینی مدارس اسلام کے قلعے اور اسلامی تہذیب و تربیت کے عظیم مراکز ہیں،لاکھوں طلبائ پر سرکاری ڈاکہ زنی قابل مذمت اور شرمناک ہے، حکومت مدارس ترمیمی بل فی الفور منظور کرے بصورت دیگر مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان بھرپور احتجاجی تحریک چلائے گی۔




































Visit Today : 25
Visit Yesterday : 440
This Month : 13182
This Year : 61018
Total Visit : 166006
Hits Today : 178
Total Hits : 843687
Who's Online : 7




















