ملتان (صفدربخاری سے) سرائیکستان نوجوان تحریک نے  شہداء پاک فوج زندہ باد ریلی نکالی ۔ریلی چوک کمہارانوالہ نونمبر چونگی روڑ پر نکالی گی جس کی قیادت چیئرمین مہر مظہر عباس کات ،مرکزی راہنما رانا نعیم،شعیب حیات خان ٹانگرا،مہر کاشی ہراج ،قاسم خان خاکوانی نے کی ۔ریلی کے شرکاء نے بینر اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج کے شہداء کو سلام،پاک فوج زندہ باد ،ملک دشمن مردہ باد کے نعرے درج تھے۔ریلی کے شرکاء نے پاک فوج زندہ باد،شہداء پاک فوج کو سلام کی بھر پور نعرے بازی کی۔ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین مہر مظہر کات،رانا نعیم و دیگر راہنماؤں نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے چند شر پسند عناصر غیر ملکی فنڈنگ پر پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈا کر رہے ہیں جن کے خلاف حکومت فوری سخت کاروائی کرے ۔سرائیکی راہنماؤں نے کہا کہ گزشتہ روز کرم ایجنسی میں شہید ہونے والے اور ملکی دفاع کے لیے خوارج کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے پاک فوج کے تمام شہداء کو سلام اور خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔مہر مظہر کات نے کہا کہ پاک فوج کی ملکی دفاع کے لیے قربانیاں ساری دنیا کے سامنے ہیں ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے اور ہم اپنی پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ریلی میں حسن چنڑ،راو عامر ،رانا طارق ،رانا حیدر ،علی گردیزی،خاور بخاری سمیت کثیر تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی