1. ملتان(صفدربخاری سے) روزنامہ جھوک کے چیف ایڈیٹر اور سرائیکستان قومی کونسل کے صدر ظہور احمد دھریجہ کی میزبانی میں روزنامہ سوسائٹی نیوز ای پیپر کی پہلی سالگرہ کی تقریب روزنامہ جھوک کے دفتر میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں سوسائٹی نیوز ای پیپر کی ٹیم کی مثبت اور باوقار صحافت کے اعتراف میں اعزازی شیلڈز تقسیم کی گئیں اور سرائیکی اجرک و پھولوں کے ہار پیش کیے گئے۔ تقریب کا آغاز سالگرہ کا کیک کاٹنے سے ہوا، جس میں ملک کے نامور گلوکاروں نے اپنی کارکردگی سے سماں باندھ دیا۔ ثوبیہ ملک اور سانول نے سرائیکی گیت گا کر محفل کو چار چاند لگا دیے، جبکہ وزیر کچالہ اور عمران جتوئی کی شاعری نے شرکاء کے دل جیت لیے۔ ظہور احمد دھریجہ نے روزنامہ سوسائٹی نیوز کو سرائیکی خطے کے مسائل اجاگر کرنے اور مثبت صحافت کے لیے زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ “روزنامہ سوسائٹی نیوز ای پیپر نے اپنی کوریج کے ذریعے کروڑوں قارئین کے دل جیت لیے ہیں۔ یہ اخبار سرائیکی وسیب کی محرومیوں کو اجاگر کر کے خطے کی حقیقی ترجمانی کر رہا ہے۔ ملک ارشد اقبال بھٹہ نے جدید صحافت کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ “ڈیجیٹل میڈیا نے پرنٹ میڈیا کو نئی سمت دی ہے، اور روزنامہ سوسائٹی نیوز ای پیپر ہر روز لاکھوں قارئین کو مفت معلومات فراہم کر رہا ہے۔ میر احمد کامران مگسی نے روزنامہ سوسائٹی نیوز کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اخبار جدید دور کے تقاضوں کے مطابق کام کر رہا ہے اور ڈیجیٹل میڈیا میں زبردست پیش رفت کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ چیف ایڈیٹر ملک امجد سعید تھہیم نے میزبان اور شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ”ہم سرائیکی وسیب کے مسائل کو مزید نمایاں کریں گے اور عوامی مسائل کو اعلیٰ حکام تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔” تقریب میں ملک ارشد اقبال بھٹہ، میر احمد کامران مگسی، حاجی عید احمد دھریجہ، ریاض حسین بخاری،ملک ماجد سعید، سید صفدر علی بخاری، محمد عرفان رانا، عرفان اسلم،وزیر کچالہ،پروفیسر پرویز قادر، ملک سعید اختر وینس، عبداللہ ریاض،رشید خان، عمران جتوئی و دیگر شریک تھے۔ یہ تقریب ایک یادگار ایونٹ بن گئی جو مثبت صحافت کے فروغ اور سرائیکی ثقافت کی حمایت کا مظہر تھی۔