ملتان (صفدربخاری سے) ملتان کے ڈیفنس علاقے میں ایک دل دہلا دینے والے واقعے میں سابق ایم پی اے طارق نعیم اللہ کے بیٹے معروف طارق نے اپنی اہلیہ اور دو کم عمر بچوں کو قتل کرنے کے بعد خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی ہے۔
پولیس کے مطابق، معروف طارق اپنی اہلیہ 33 سالہ اقرا اور دو بچوں 5 سالہ علیان اور 3 سالہ آریان کے ساتھ گاڑی میں جارہا تھا جب اس نے یہ انتہائی افسوسناک قدم اٹھایا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی اور تمام لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئیں۔
ایس ایس پی آپریشن ملتان نے میڈیا کو بتایا کہ واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے اور فی الحال اس حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔