دینی مدارس کا بل8 دسمبر تک منظور نہ ہوا تو اسلام آباد کا رخ کریں گے: مولانا عبدالغفور حیدری
bbc news urdu نے Friday، 6 December 2024 کو شائع کیا.
لاہور: جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) نے حکومت کو الٹی میٹم دیا ہےکہ 8 دسمبر تک دینی مدارس کا بل منظور نہ ہوا تو اسلام آباد کا رخ کریں گے۔ایک بیان میں سیکرٹری جنرل جے یو آئی مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ حکومت کو دینی مدارس کا بل ہر صورت میں منظورکرنا ہوگا۔ 8 دسمبر تک بل منظور نہ کیا گیا تو اسلام آباد کا رخ کریں گے۔مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ ہم مذہبی لوگ ہیں، نہیں چاہتے اسلام آباد کی طرف مارچ کیا جائے، ملک بھی اس چیز کا متحمل نہیں ہوسکتا۔مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ سے بل منظور کرکے روکنا بدنیتی ہے، یہ جے یو آئی اور وفاق المدارس کابل نہیں، تمام تنظیمات مدارس کا بل ہے۔
ٹیگز:-





































Visit Today : 23
Visit Yesterday : 440
This Month : 13180
This Year : 61016
Total Visit : 166004
Hits Today : 140
Total Hits : 843649
Who's Online : 5




















