ملتان: بہاوالدین زکریا یونیورسٹی میں انسٹیٹیوٹ آف ایگرونومی کے زیرِ اہتمام World Soil Day کے موقع پر آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں اساتذہ و طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی جس کا مقصد soil کی صحت، اس کی پیمائش، مانیٹرنگ، اور پائیدار انتظام کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا واک کی قیادت ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف ایگرونومی پروفیسر ڈاکٹر مبشر حسین، پروفیسر ڈاکٹر عذرا یاسمین ، ڈاکٹر نعیم سرور ، ڈاکٹر اعجاز رندھاوا، ڈاکٹر توقیر یاسر، ڈاکٹر اللہ وسایا، ڈاکٹر حسیب کھر،ڈاکٹر احمد شیراور ڈاکٹر عمران شبیر نے کی۔ واک کے دوران شرکاء نے مٹی کے تحفظ اور بہتر انتظام کے لیے شعور اجاگر کیا اور طلباء کو اس کے عملی پہلوؤں سے روشناس کروایا۔