صدر مملکت آصف علی زرداری نے مدارس رجسٹریشن کا بل اعتراض لگاکر واپس بھجوادیا
اسلام آباد : صدر مملکت آصف علی زرداری نے مدارس رجسٹریشن کا بل اعتراض لگاکر واپس بھجوادیا۔ ” مدارس رجسٹریشن بل صدر مملکت نےگزشتہ دنوں اعتراض لگا کر واپس بھجوادیا ہے اور صدر کے بل واپس بھجوانےکے بعد حکومت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے پر غور کررہی ہے جو آئندہ ہفتے بلائے جانے کا امکان ہے جب کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مدارس رجسٹریشن کا بل پیش کیے جانے کا بھی امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ مولانا فضل الرحمان نے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو سے ملاقات میں مدارس رجسٹریشن بل پر صدرکے دستخط نہ کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ مولانا فضل الرحمان نےآئندہ کوئی بھی تعاون مدرسہ رجسٹریشن بل کی منظوری سےمشروط کردیا ہے۔ حکومتی ذرائع نے بتایا کہ بلاول بھٹو کا حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں سے رابطہ ہوا ہے جس میں انہوں نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی تجویز دی ہے




































Visit Today : 25
Visit Yesterday : 440
This Month : 13182
This Year : 61018
Total Visit : 166006
Hits Today : 167
Total Hits : 843676
Who's Online : 7




















