حکومت سرکاری ملازمین کی پنشن گریجویٹی جیسی سہولیات بحال کریں: احمد حسن کھوکھر
ملتان: صدر مملکت آصف علی زرداری وزیراعظم میاں شہبازشریف،چاروں وزرائے اعلیٰ سرکاری ملازمین کی پنشن گریجویٹی،لیوواِن کیش منٹ اور 17-Aجیسی سہولیات بحال کریں۔اگر ایسا نہ کیا گیاتو نیشنل لیبر الائنس سرکاری و نیم سرکاری ملازمین اور مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لئے ملک گیر احتجاج کا پروگرام تشکیل دیگا۔یہ بات نیشنل لیبر الائنس کے مرکزی چیئرمین غازی احمد حسن کھوکھر نے صدر مملکت اور وزیراعظم،وزرائے اعلیٰ کے نام ان کے پرنسپل سیکرٹریز اورملٹری سیکرٹریز کے ذریعے الگ الگ خطوط کے ذریعے کہی۔ غازی احمد حسن کھوکھر نے کہا کہ جب بھی کوئی سرکاری و نیم سرکاری ملازم یا صنعتی یا صنعتی مزدور کی تعیناتی ہوتی ہے وہ اس وقت کے اصول ضوابط اور قوانین کے مطابق شرائط کے مطابق حقوق و مراعات کا حقدار ہوتا ہے۔دوران سروس اس کے حقوق و مراعات میں کمی کرنا یا ختم کرنا خلاف قانون اور حق تلفی ہے۔اب حکومت نے پہلے سے تعینات ملازمین کی پنشن،گریجویٹی، لیوو اِن کیش منٹ کے ساتھ ساتھ 17-Aکی سہولت بھی بند کردی ہے جو سراسر ظلم ناانصافی ہے۔غازی احمد حسن کھوکھر نے ان خطوط کی فوٹو کاپیاں چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر، چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ خان آفریدی،چیف جسٹس آف پنجاب جسٹس محترمہ عالیہ نیلم،گورنرز،چیف سیکرٹریز،انسپکٹرز جنرلز پولیس کو بھی ارسال کی ہیں۔غازی احمد حسن کھوکھر نے ملک بھرکی ٹریڈیونینز،میڈیا تنظیموں،ایسوسی ایشنز اور ملازمین کے حقوق کے لئے جدوجہد کرنے والی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مسئلہ میں نیشنل لیبر الائنس کا بھرپور ساتھ دیں۔





































Visit Today : 411
Visit Yesterday : 513
This Month : 14634
This Year : 62470
Total Visit : 167458
Hits Today : 2804
Total Hits : 859169
Who's Online : 9





















