ملتان:  آل پاکستان انجمن تاجران نے گلگشت سٹی ڈویژن میں ڈکیتی، چوری، راہزنی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے ، اس ضمن میں تاجر تنظیموں کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے ،تا کہ اس حوالے سے لائحہ عمل تیار کیا جاسکے ، اس کا فیصلہ  ہنگامی اجلاس میں کیا گیا ،جس کی صدارت آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی سنیئر نائب صدر محمداختر بٹ نے کی ،اجلاس میں جنوبی پنجاب و ملتان شہر کے صدر عارف فصیح اللہ، سر پر است اعلی ملتان شہر صوفی عبد الرحمن بھٹی، چوہدری پرویز گجر، ملک رمضان سیال، رانا ارشاد، غلام شبیر، عبدالله انصاری، نوید قریشی، طیب خان ، شفیق قریشی ، عنایت اللہ خان، طارق بانس ، ظفر پہوڑ ، رانا عبدالرحمن ، حاجی عبد العزیز ، راجہ پارس، رضا، وہاج قریشی، منیر ہانس، چوہدری نوید، یعقوب شیرا، عامر روف، حسن بھٹہ ، صبغت اللہ انصاری ، ملک منیر آرائیں، چوہدری عثمان ، عبدالعزیز ، طارق عزیز ، عامر، چوہدری ظہور، رانا محسن و دیگر تاجر رہنماؤں نے شرکت کی ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تاجر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ آئے روز دکانوں میں گھس کر دن دہاڑے چور، ڈاکو انہیں لوٹ لیتے ہیں جبکہ رات کو دکانوں کے تالے توڑ کر وارداتیں ہورہی ہیں، آئے روز غنڈہ عناصر کی فائرنگ سے تاجر عدم تحفظ کا شکار ہیں، روزانہ درجنوں ڈکیتی وچوری کی وارداتیں ہوتی ہیں،شہر میں خصوصاً گلگشت سٹی ڈویژن میں عملاً چور،ڈاکو راج قائم ہوچکا ہے،مگر پولیس خواب غفلت میں ہےاور وارداتوں پر قابو پانے میں بالکل ناکام ہو چکی ہے،جس کی وجہ سے تاجر عدم تحفظ کا شکار ہیں، پولیس گشت نہ ہونے کے برابر ہے، پولیس افسران دفاترمیں فوٹو سیشن میں مصروف ہیں اور تاجروں اور عوام کو چوروں اور ڈاکوؤں کے رحم وکرم پر چھوڑدیا گیا ہے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ وارداتوں کی روک تھام اور تاجروں کے تحفظ کیلئے سنجیدہ اقدامات کئے جائیں،تاکہ تاجروں میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہوسکے اور تاجر برادری امن سے اپنا کام سرانجام دے سکیں،بصورت دیگر تاجر سڑکوں پر آنے پر مجبور ہوں گے۔