پشاور: خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 5 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا جس کے دوران دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ ہوئی اور شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فورسز سے جھڑپ کے دوران 5 خوارج ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دہشتگردوں کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔