وطن عزیز میں امن کیلئے پوری قوم متحد ہے،خوارج کے عزائم ناکام بنانے کیلئے ہر حد تک جائیں گے: پاکستان پیس فورم
ملتان : پاکستان پیس فورم کے زیراہتمام مقامی ہوٹل میں ” پاکستان میں امن وامان کی موجودہ صورتحال” کے عنوان سے مذاکرہ منعقد ہوا، مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ وطن عزیز کے امن کے لیے پوری قوم متحد ہے ، قیام امن کے بغیر دنیا کی کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی ، معاشی و معاشرتی مسائل کے حل صرف امن و انصاف کی فراہمی سے ممکن ہے ، پاکستان جغرافیائی بنیاد پر پوری دنیا کے لیے خاص اہمیت کا حامل ہے لیکن دہشتگردی و عدم برداشت کی لعنت نے ہمیں دنیا سے بہت پیچھے دھکیل دیا ہے ، پاکستان میں قیام امن کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے ، خوارج پاکستان کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں ان کے خلاف ہر حد تک جانے کیلئے تیار ہیں مذاکرے میں زاہد بلال قریشی،محمد ایوب مغل،پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری،سید اصغر عباس نقوی،ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر،سید محسن ہمدانی،مخدوم غوث العالمین گیلانی، علامہ انوارالحق مجاہد،علامہ سید مجاہد عباس گردیزی،علامہ عبدالحنان حیدری،عزیز الرحمن انصاری،پروفیسر عبدالماجد وٹو، سید انتظار عباس زیدی،سید انیس حیدر نقوی،زاہد مقصود قریشی،شیخ اظہر حسین،محمد احسن ،محمد اشفاق سعیدی،پارس حسین نے شرکت کی۔





































Visit Today : 23
Visit Yesterday : 440
This Month : 13180
This Year : 61016
Total Visit : 166004
Hits Today : 145
Total Hits : 843654
Who's Online : 5




















