سندھ ہائیکورٹ نے سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کی تین مقدمات میں 20 دن کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کر لی
bbc news urdu نے Wednesday، 4 December 2024 کو شائع کیا.
کراچی: سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کی تین مقدمات میں 20 دن کیلئے سندھ ہائیکورٹ نے حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے عارف علوی کو 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانیکا حکم بھی دیا ، درخواستگزار کے وکیل نے کہا کہ پُرامن احتجاج کے باوجود دہشتگردی ایکٹ سمیت سنگین دفعات کے تحت میانوالی، ٹیکسلا اور راولپنڈی میں مقدمات درج کیے گئے۔ وکیل نے کہا کہ عارف علوی کے خلاف مقدمات کے اندراج کا مقصد سیاسی دباؤ میں لانا ہے، متعلقہ عدالتوں سے رجوع کرنے کیلئے20 دن کیلئے حفاظتی ضمانت دی جائے تاکہ متعلقہ عدالتوں سے رجوع کر سکیں۔ عدالت نے ضمانت منظور کرتے ہوئے کہا کہ کیس کی مزید سماعت کیلئے معاملہ آئینی بینچ کو بھیجا جا رہا ہے
ٹیگز:-




































Visit Today : 79
Visit Yesterday : 440
This Month : 13236
This Year : 61072
Total Visit : 166060
Hits Today : 704
Total Hits : 844213
Who's Online : 10




















