تقریب حلف برداری سے پہلے یرغمالی رہا نہ کئے گئے تو مشرق وسطیٰ کو جہنم بھگتنی ہوگی: نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ
bbc news urdu نے Tuesday، 3 December 2024 کو شائع کیا.
واشنگٹن : نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ 20 جنوری کی تقریب حلف برداری سے پہلے یرغمالی رہا نہ کئے گئے تو مشرق وسطیٰ کو جہنم بھگتنی ہوگی۔ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ لوگ جنہوں نے انسانیت کے خلاف ان مظالم کا ارتکاب کیا وہ قیمت ادا کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سب کے ذمہ داروں کو ایسا سبق دیا جائے گا جیسا پہلے کبھی امریکی تاریخ میں نہیں دیا گیا، یرغمالیوں کو فوری رہا کیا جائے۔ واضح رہے کہ حماس کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی 14 ماہ کی جنگ میں 33 یرغمالی ہلاک اور کچھ لاپتا ہوچکے ہیں۔ حماس نے کہا کہ اسرائیل اپنی احمقانہ جنگ سے یرغمالیوں کو ہمیشہ کے لئے کھو سکتا ہے۔
ٹیگز:-




































Visit Today : 79
Visit Yesterday : 440
This Month : 13236
This Year : 61072
Total Visit : 166060
Hits Today : 706
Total Hits : 844215
Who's Online : 10




















