ملتان : جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی نائب صدر مولانا حاجی عاشق علی خان قادری نے کہا ہے کہ نظام مصطفئ کے نفاذ کے لئے اہلسنت کی قیادت کو متحد ہونا ہوگا ملک جس نازک موڑ پر کھڑا ہے ایسے حالات میں بانیان پاکستان کی اولادوں کو میدان میں آنا پڑے گا دہشتگردی کے خاتمے سودی نظام سے آزادی ہی ملک کو مسائل سے نکال سکتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماء پاکستان کے منعقدہ اجلاس میں خطاب کے دوران کیا جس میں ممبر مرکزی مجلس شورئ علامہ عرفان قادری۔ رہنما جے یو پی رانا معین سعیدی۔ عبدالوھاب قادری۔ حبیب الرحمان مہروی ودیگر نے شرکت کی انہوں نے مزید کہا کہ قادیانیوں کی سرگرمیاں روکی جائیں اسرائیل خطہ کا کینسر غاصبوں ظالموں سے جنگ کا درس دیا گیا حسن نصر اللہ اسماعیل ہانیہ یحی سنوار ہاشم صفی الدین کی شہادت عظیم قربانیاں ہیں اقوام متحدہ فلسطین و کشمیر میں مظالم کا نوٹس لے جے یو پی رہنماؤں نے مزید کہا مہنگائی نے مڈل کلاس کی نیندیں حرام کردی حکومت سیاسی جماعتیں گرینڈ ڈائیلاگ کریں ملک ذاتی اناؤں کا متحمل نہیں قومی مفاد میں سب کو ملکر کام کرنا ہوگا ملکی معیشپ کی بہتری کیلئے حکومت تمام جماعتوں کی اے پی سی بلاۓ جب تک بہتر معاشی پالیسی نہیں لائی جاۓ گی عوام خوشحال نہیں ہوں گے