ملتان : سی ای او ایجوکیشن ملتان ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ نے گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول عنایت پور مہوٹہ کا اچانک معائنہ کیا ۔ بچوں کی کم تعداد، صفائی اور نظم و نسق کے انتہائی ناقص انتظامات پر سخت برہمی کا اظہار کیا ۔ ہیڈ ٹیچر اور متعلقہ اسسٹنٹ ایجوکیشن افیسر سے جواب طلب کر لیا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہیڈ ٹیچرز اے ای اوز اور اساتذہ کے غیر ذمہ دارانہ رویے کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ناقص کارکردگی کے حامل اے ای اوز اور اساتذہ کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسکولوں کے چیک اینڈ بیلنس کے لیے چند روز میں ای مانیٹرنگ سیل کو فعال کر دیا جائے گا ۔ اس سے قبل سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول لطف اباد اور گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول نہالے والا مرکز بوسن کا بھی وزٹ کیا۔ بہترین کارکردگی پر دونوں سکولوں کی ہیڈز کو شاباش دی اور انہیں تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا بھی اعلان کیا۔ دونوں سکولوں میں طالبات کی تعداد حوصلہ افزا تھی اور تمام طالبات مکمل یونیفارم میں تھیں۔ صفائی ستھرائی، نظم و نسق اور طالبات کی تعلیی کارکردگی بھی تسلی بخش تھی ۔ سی ای او ایجوکیشن ملتان ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول لطف اباد کی ایک طالبہ کو کیش پرائز سے بھی نوازا۔