چلڈرن آف آدم اور سوشل ویلفئیرڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام مستحقین میں راشن، گرم کپڑے ، کمبل،رضائیاں اور دیگر اشیائے ضروریات کی تقسیم
ملتان : چلڈرن آف آدم اور سوشل ویلفئیرڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام مستحقین میں راشن، گرم کپڑے ، کمبل،رضائیاں اور دیگر اشیائے ضروریات تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی ، تقریب کے مہمان خصوصی سوشل ویلفئیرڈیپارٹمنٹ کے اسٹنٹ ڈائریکٹر محمد شفیق تھے ، اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چلڈرن آف آدم نے غیر معمولی کام کیا ہے،غریبوں کی مدد کرکے چلڈرن آف آدم دنیا اور آخرت سنوار رہی ہے ،بے سہارا اور غریب خاندانوں میں خدمت خلق کے جذبے سےراشن کے ساتھ ساتھ، موسم سرما میں گرم کپڑے،رضائیاں تقسیم کرنا کارخیر کے ساتھ ساتھ انسانی فریضہ بھی ہے ،اس سے اللہ کی رضا اور دلی سکون میسر ہوتاہے،چلڈرن آف آدم کے کنٹری ڈائریکٹر سید حماد رضا نے کہا کہ غریبوں ، مسکینوں، یتیموں اور بے سہارا افراد کا خیال کرنا احترام انسانیت ہے،چلڈرن آف آدم ہمیشہ سے ایسی کاوشیں کرتی رہتی ہے اور آئندہ بھی اس کو جاری و ساری رکھا جائے گا ،سید شہباز حسین،ڈاکٹر ابو بکر فیاض نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چلڈرن آف آدم مختلف فلاحی منصوبوں و پراجیکٹ پر کام کررہی ہے ، یہ پراجیکٹ بھی عوامی خدمت کے لئے شروع کیا گیا اور اس کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے اسے مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے گا،پروگرام کے آخر میں انہوں نے دعائے خیر کرائی ۔







































Visit Today : 392
Visit Yesterday : 440
This Month : 13549
This Year : 61385
Total Visit : 166373
Hits Today : 2991
Total Hits : 846500
Who's Online : 3




















