ڈی چوک سے گرفتار 281 ملزمان کو 14 روز کے لیے شناخت پریڈ پر سینٹرل جیل اڈیالہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم
bbc news urdu نے Monday، 2 December 2024 کو شائع کیا.
اسلام آباد: عدالت انسداد دہشت گردی اسلام آباد نے ڈی چوک سے گرفتار 281 ملزمان کو 14 روز کے لیے شناخت پریڈ پر سینٹرل جیل اڈیالہ جبکہ دو خواتین کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ دو خواتین سمیت 283 ملزمان کو انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کے روبرو پیش کیا گیا۔ ملزمان کے وکیل انصر کیانی بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ پولیس نے تمام ملزمان کے شناخت پریڈ کی استدعا کی جبکہ ملزمان کے وکیل انصر کیانی نے شناخت پریڈ کی مخالفت کی۔ وکیل انصر کیانی نے دلائل میں کہا کہ ملزمان کو چھ دنوں سے پولیس نے گرفتار کر رکھا ہے، شناخت پریڈ کے حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم نامہ بھی موجود ہے۔ واضح رہے کہ ملزمان کی تھانہ کوہسار کے دو مقدمات، تھانہ کراچی کمپنی، مارگلہ، سیکریٹریٹ اور ترنول میں گرفتاری ڈالی گئی تھی۔
ٹیگز:-








































Visit Today : 404
Visit Yesterday : 440
This Month : 13561
This Year : 61397
Total Visit : 166385
Hits Today : 3205
Total Hits : 846714
Who's Online : 5




















