اوکاڑا کینٹ میں البرق ہاکی ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب،،،صدارت برگیڈیئر عاصم ملک نے کی
اوکاڑا : اوکاڑاکینٹ میں البرق ہاکی ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب نہایت شاندار انداز میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی میجر جنرل نیک نام محمد بیگ صاحب نے ایونٹ کے انعقاد کو نوجوان کھلاڑیوں کی ترقی اور ہاکی کے فروغ کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا، جبکہ تقریب کی صدارت برگیڈیئر عاصم ملک صاحب نے کی۔ افتتاحی تقریب میں 10 ٹیموں نے میدان میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، جس نے تقریب کو مزید دلچسپ بنا دیا۔ اس کے علاوہ، سکول کے بچوں نے پلیٹ پریڈ کے ذریعے اپنی حب الوطنی اور جوش و خروش کا اظہار کیا، جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔ آرگنائزنگ سیکریٹری
لیفٹیننٹ کرنل ندیم سعید صاحب نے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا، جبکہ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کاشف علی انٹرنیشنل نے تمام سرگرمیوں کو خوش اسلوبی سے ترتیب دیا۔ امپائر مینیجر چوہدری کامران شریف کی موجودگی نے ایونٹ کے معیار کو مزید بلند کیا۔ آرگنائزنگ کمیٹی نے تقریب میں شریک تمام معزز مہمانوں، کھلاڑیوں، ٹیموں، اور اسکول کے بچوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ البرق ہاکی ٹورنامنٹ کو کھیل کے میدان میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے، جو پاکستان میں ہاکی کی بحالی اور نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے
ایک روشن مثال ہے۔








































Visit Today : 404
Visit Yesterday : 440
This Month : 13561
This Year : 61397
Total Visit : 166385
Hits Today : 3200
Total Hits : 846709
Who's Online : 7




















