گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی ملتان آمد،،،سرائیکی راہنما مہر مظہر عباس کات نے گورنر پنجاب ،ایم پی اے علی حیدر گیلانی ،ایم این اے علی قاسم گیلانی،سیدمجتبی گیلانی کو سرائیکی اجرکیں پہنائیں
ملتان : سرائیکی راہنما مہر مظہر عباس کات نے گزشتہ روز گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی ملتان آمد پر جلسے میں گورنر پنجاب ،ایم پی اے علی حیدر گیلانی ،ایم این اے علی قاسم گیلانی،سیدمجتبی گیلانی کو سرائیکی اجرکیں پہنائیں۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے سرائیکی راہنما مہر مظہر کات کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر مہر مظہر کات نے گورنر پنجاب کو سرائیکی خطے کی محرومی اور الگ صوبہ کے لیے جدو جہد ضرورت سے آگاہ کیا۔ملاقات میں گورنر پنجاب نے سرائیکی صوبہ کی حمایت کی اور کہا کہ ہرقوم کو اس کا حق دینا چاہیے تاکہ ریاست مضبوط سے مضبوط تر ہواور لوگوں کی محرومی دور ہو۔گورنر نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہی سرائیکی صوبہ بنائے گی اور اس کے لیے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی خدمات سب کے سامنے ہیں۔سرائیکی راہنما نے گورنر کو لاہور کی طرح سرائیکی وسیب میں بھی جدید یونیورسٹیاں بنانے کا مطالبہ کیا۔گورنر نے سرائیکی راہنما کو یقین دلایا کہ میں پوری زمہ داری سے سرائیکی وسیب کے لیے اپنا کردار ادا کروں گا۔ایم این اے سید علی قاسم گیلانی اور ایم پی اے سید علی حیدر گیلانی نے گورنر سے کہا کہ مظہر کات ایک پرجوش نوجوان راہنما ہے ان کی سرائیکی صوبہ اور وسیب کے لیے خدمات قابل ستائش ہیں۔علی قاسم گیلانی اور علی حیدر گیلانی نے کہا کہ ہم وسیب کے حقوق کے لیے ہر وقت ہر فورم پر آواز اٹھاتے رہیں گے اور جب تک ہمارا صوبہ نہیں بنتا ہم خاموش نہیں رہیں گے








































Visit Today : 404
Visit Yesterday : 440
This Month : 13561
This Year : 61397
Total Visit : 166385
Hits Today : 3207
Total Hits : 846716
Who's Online : 4




















