انتشاری سیاست ملکی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے: محبوب سبحانی
ملتان : استحکام پاکستان پارٹی ملتان کے ضلعی کوارڈینیٹر محبوب سبحانی نے کہا ہے کہ انتشاری سیاست ملکی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے جس کی وجہ سے اج پوری قوم گوناں گوں مسائل کا شکار ہے ملکی معیشت کے استحکام کے لیے تمام محب وطن طبقات کو مل بیٹھ کر سنجیدگی سے کردار ادا کرنا چاہیے زراعت کی بہتری کے لیے ہنگامی بنیادوں پر ذرعی ایمرجنسی نافذ کی جائے اور کاشتکاروں کو ریلیف دینے کے لیے بلا سود اسان شرائط پر قرضے دیے جائیں کھاد بیج ڈیزل بجلی پر سبسڈی دی جائے
ان خیالات کا اظہار انہوں نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ ائی پی پی کے دفتر بہاری روڈ پر پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر عمران خلجی،محمد نوید، محمد یوسف،زاہد، شان، بہادر ودیگر موجود تھے محبوب سبحانی نے مزید کہا کہ سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ہی معاشی عدم استحکام جیسے حالات پیدا ہوتے ہیں جس کا خمیازہ پوری قوم کو بھگتنا پڑتا ہے انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو فصلات کی پیداوار کے لیے سہولیات دی جائیں کیونکہ ملکی معیشت میں زراعت کا شعبہ بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔








































Visit Today : 404
Visit Yesterday : 440
This Month : 13561
This Year : 61397
Total Visit : 166385
Hits Today : 3209
Total Hits : 846718
Who's Online : 4




















