واپڈا، پولیس، سوئی گیس اور محکمہ مال سمیت محکموں کی وجہ سے سائل شہری اذیت سے دو چار ہیں: اذان ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان
ملتان : چیف ایگزیکٹو اذان ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان کےچیف ایگزیکٹو چوہدری وسیم رضاجٹ، چیئرمین محمد رمضان سندھو ، سینئر نائب صدر ملازم حسین کھیڑا، لیگل ایڈوائزر ملک قسورعںاس گرا، محمد عمران چوہدری ، ملک اویس نانڈلہ ، رانا محمد تنویر اور صوبائی سیکرٹری پنجاب ملک اشفاق احمد سندیلہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا واپڈا، پولیس، سوئی گیس اور محکمہ مال سمیت محکموں کی وجہ سے سائل شہریوں کو نہ صرف اذیت سے دوچار ہونا پڑتا ہے بلکہ شکایات کے اذالہ اور داد رسی کیلئے اداروں کے اہلکار دھڑلےسے مال پانی کاتقاضہ کرتےہیں لینڈریکارڈ کمپیوٹرائزڈ ہونے کے باوجود قدیمی پٹوار نظام کا سامنا کرنا پڑتا ہے شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ حکومتی ذمہ داری ہے جبکہ یہی حالات محکمہ صحت اور تعلیم کے ہیں حکومت کو چاہیے کے بری شہرت کے حامل اور عوام کو بلاجواز اذیت میں مبتلا کرنے والے ملازمین اور افسران کے خلاف فوری موثر کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ محکموں کی کارکردگی بہتر اور سائل شہریوں کو بلاجواز اذیت سے نجات مل سکے پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے ضلعی صدرغضنفرملک، سیکرٹری کلب عابدخان، سینئر نائب صدر سجاداحمدبھٹی اور نائب صدرخواجہ دلشاد احمد نےکہا انسانی حقوق کے عالمی دن کے حوالہ سے اذان ہیومن رائٹس کمیشن کے زیر اہتمام آگاہی سیمینار، واک اور مذاکرے منعقدکیےجائنگے اور پسماندہ محروم طبقوں کی سہولت کیلئے فری میڈیکل کیمپ منعقد کیے جائینگے ۔








































Visit Today : 403
Visit Yesterday : 440
This Month : 13560
This Year : 61396
Total Visit : 166384
Hits Today : 3172
Total Hits : 846681
Who's Online : 12




















